Blog
Books
Search Hadith

خود کشی کرنے پر وعید کا بیان، وہ جس چیز سے مرضی خود کشی کرے

۔ (۶۴۷۴)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ عَلٰی عَھْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! مَاتَ فُلَانٌ، قَالَ: ((لَمْ یَمُتْ۔)) ثُمَّ أَتَاہُ الثَّانِیَۃَ ثُمَّ الثَّالِثَۃَ فَأَخْبَرَہُ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((کَیْفَ مَاتَ؟)) قَالَ: نَحَرَ نَفْسَہُ بِمِشْقَصٍ، قَالَ: فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیْہِ، وَفِیْ لَفْظٍ: قَالَ: ((إِذًا لَا أُصَلِّیْ عَلَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۲۱۱۰۱)

۔ سیدنا جابر بن سمرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے عہد رسالت میں ایک آدمی فوت ہوگیا، ایک آدمی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوااور کہا: اے اللہ کے رسول! فلاں آدمی فوت ہوگیا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ ابھی تک نہیں مرا۔ پھر وہ آدمی دوسری مرتبہ اور پھر تیسری مرتبہ آیا اور وہی بات کہی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے فرمایا: وہ کس طرح مرا ہے؟ اس نے کہا: جی اس نے خود کو نیزہ مار کر ذبح کر دیا ہے، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی، ایک روایت میں ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تب میں اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھوں گا۔
Haidth Number: 6474
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۴۷۴) تخریج: أخرجہ مطولا و مختصرا مسلم: ۹۷۸(انظر: ۲۰۸۱۶)

Wazahat

فوائد:… آپa کا نمازِ جنازہ نہ پڑھنا، یہ ایک تادیبی کاروائی تھی، آپa اس مقام پر اپنے عمل کے ذریعے اس فعل کی سنگینی کو بیان کرنا چاہتے تھے، تاکہ لوگ عبرت حاصل کریں، وگرنہ حدیث نمبر (۶۴۷۰) کے فوائد میں دی گئی حدیث کے مطابق آپa نے ایسے شخص کے لیے مغفرت کی دعا کی تھی۔