Blog
Books
Search Hadith

خود کشی کرنے پر وعید کا بیان، وہ جس چیز سے مرضی خود کشی کرے

۔ (۶۴۷۷)۔ عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰن بْنِ عَبْدِ اللّٰہ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ بَعْضُ مَنْ شَہِدَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِخَیْبَرَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ لِرَجُلٍ مِمَّنْ مَعَہُ: ((إِنَّ ھٰذَا لَمِنْ أَھْلِ النَّارِ۔)) فَلَمَّا حَضَرَ الْقِتَالُ قَاتَلَ الرَّجُلُ أَشَدَّ الْقِتَالِ حَتّٰی کَثُرَتْ بِہِ الْجِرَاحُ فَأَتَاہُ رِجَالٌ مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَرَاَیْتَ الرَّجُلَ الَّذِیْ ذَکَرْتَ أَنَّہُ مِنْ أَھْلِ النَّارِ فَقَدْ وَاللّٰہِ! قَاتَلَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ أَشَدَّ الْقِتَالِ وَکَثُرَتْ بِہِ الْجِرَاحُ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((أَمَا اِنَّہُ مِنْ أَھْلِ النَّارِ۔)) وَکَادَ بَعْضُ الصَّحَابَۃِ أَنْ یَرْتَابَ فَبَیْنَمَا ھُمْ عَلٰی ذَالِکَ وَجَدَ الرَّجُلُ أَلَمَ الْجِرَاحِ فَأَھْوٰی بِیَدِہِ اِلٰی کِنَانَتِہِ فَانْتَزَعَ مِنْہَا سَہْمًا فَانْتَحَرَ بِہِ، فَاشْتَدَّ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: یَا نَبِیَّ اللّٰہِ! قَدْ صَدَقَ اللّٰہُ حَدِیْثَکَ، قَدِ انْتَحَرَ فُلَانٌ فَقَتَلَ نَفْسَہُ۔ (مسند احمد: ۱۷۳۵۰)

۔ سیدنا کعب بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ خیبر میں شریک ہونے والے ایک صحابی نے بیان کیا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے ساتھ والے ایک آدمی کے متعلق یہ فرمایا کہ یہ آدمی دوزخیوں میں سے ہے۔ لیکن جب لڑائی شروع ہوئی تو اس آدمی نے بڑی زبردست لڑائی لڑی اور اس کو بہت زیادہ زخم آئے۔ کچھ صحابہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! جس آدمی کے بارے میں آپ نے فرمایا تھا کہ وہ جہنمی لوگوں میں سے ہے، اس نے تو اللہ کی قسم! بہت شاندار لڑائی لڑی ہے اور اس کو بہت زیادہ زخم بھی آئے ہیں، لیکن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پھر وہی بات دوہرا دی کہ وہ شخص دوزخیوں میں سے ہے۔ اس بات سے ممکن تھا کہ بعض صحابہ اپنے دین کے معاملے میں شک میں پڑ جاتے، لیکن اسی دوران ہی اس آدمی نے زخم کی تکلیف محسوس کی اور اپنا ہاتھ ترکش کی طرف جھکایا، اس میں سے ایک تیر نکالا اور اپنے آپ کو ذبح کر دیا،ایک مسلمان دوڑتا ہوا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں پہنچا اور کہا: اے اللہ کے نبی! اللہ تعالیٰ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بات کو سچا ثابت کر دیا ہے، اس آدمی نے خود کو ذبح کر کے خودکشی کر لی ہے۔
Haidth Number: 6477
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۴۷۷) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین (انظر: ۱۷۲۱۸)

Wazahat

فوائد:… یہ واقعہ سیدنا ابو ہریرہb نے بیان کیا، کہا گیا ہے کہ یہ آدمی منافق تھا اور اپنے مفاد کی خاطر جنگ میں شریک ہوا تھا، اس کی شجاعت نے صحابہ کرامe کو بھی حیرت زدہ کر دیا تھا، تاہم ان کی حیرت رسول اللہa کی صداقت دیکھ کر کافور ہوگئی۔ لیکن اس تاویل کی کوئی دلیل نہیں ہے کہ وہ اعتقادی منافق تھا، جہنمی ہونے کے لیےیہ لازم نہیں کہ وہ اعتقادی منافق ہو، کیونکہ ایسے جہنمی بھی ہوں گے، جو اپنے ایمان کی وجہ سے بالآخر جہنم سے نکال دیئے جائیں گے۔ (عبد اللہ رفیق) یہ نقطہ ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ نفس انسانی مطلق طورپر انسان کی ملکیت نہیں ہے، اس کا حقیقی مالک اللہ تعالیٰ ہے، انسان اس میں اتنا تصرف کر سکتا ہے، جتنی اللہ تعالی نے اس کو اجازت دی ہے،انسان کو تو یہ حق بھی نہیں دیا گیا کہ وہ اس وجود کے ذریعے اللہ تعالی کی معصیت والا کام کرے، چہ جائیکہ وہ اس وجود کو ہی ختم کر ڈالے۔