Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کے ابواب کہ کون سے حیوان قتل کرنا جائز ہیں اور کون سے ناجائز فاسق حیوانات کو قتل کرنے کے حکم کا بیان

۔ (۶۴۸۷) عَنْ عَلْقَمَۃَ عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ: کُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ غَارٍ (وَفِیْ لَفْظٍ: بِحِرَائَ) فَأُنْزِلِتْ عَلَیْہِ: {وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا} فَجَعَلْنَا نَتَلَقَّاھَا مِنْہُ فَخَرَجَتْ حَیَّۃٌ مِنْ جَانِبِ الْغَارِ فَقَالَ: ((اقْتُلُوْھَا۔)) فَتَبَادَرْنَاھَا فَسَبَقَتْنَا فَقَالَ: ((اِنَّہَا وُقِیَتْ شَرَّکُمْ کَمَا وُقِیْتُمْ شَرَّھَا۔)) (مسند احمد: ۴۰۶۳)

۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ غار حراء میں بیٹھے ہوئے تھے، اس وقت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر سورت {وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا} نازل ہوئی، ہم آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے وہ سورت سیکھ رہے تھے کہ اچانک ایک سانپ غار کی جانب سے نمو دار ہوا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اسے مار ڈالو۔ ہم اس کی طرف لپکے لیکن وہ ہم سے نکل گیا،آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ تمہارے شر سے محفوظ رہا اور تم اس کے شر سے۔
Haidth Number: 6487
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۴۸۷) تخریج: انظر الحدیث السابق

Wazahat

Not Available