Blog
Books
Search Hadith

کتوں کو قتل کرنے اور انہیں پالنے کا بیان کتوں کو قتل کرنے کے حکم اور اس کے سبب کا بیان

۔ (۶۵۱۰)۔ وَعَنْہُ اَیُضًا قَالَ: أَمَرَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ أَقْتُلَ الْکِلَابَ فَخَرَجْتُ أَقْتُلُہَا، لَاأَرٰی کَلْبًا اِلَّا قَتَلْتُہُ فَاِذَا کَلْبٌ یَدُوْرُ بِبَیْتٍ فَذَھَبْتُ لِأَقْتُلَہُ فَنَادَانِیْ إِنْسَانٌ مِنْ جَوْفِ الْبَیْتِیَاعَبْدَ اللّٰہِ! مَا تُرِیْدُ أَنْ تَصْنَعَ؟ قُلْتُ: أُرِیْدُ أَنْ أَقْتُلَ ھٰذَا الْکَلْبَ، فَقَالَتْ: اِنِّیْ امْرَأَۃٌ مَضِیْعَۃٌ وَاِنَّ ھٰذَا الْکَلْبَ یَطْرُدُ عَنِّی السَّبُعَ وَیُؤُذِنُنِیْ بِالْجَائِیْ، فَأْتِ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَاذْکُرْ ذَالِکَ لَہُ، قَالَ: فَأَتَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَذُکِرَ ذَالِکَ لَہُ فَأَمَرَنِیْ بِقَتْلِہِ۔ (مسند احمد: ۲۷۷۳۰)

۔ سیدنا ابو رافع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ہی مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے کتوں کو قتل کر نے کا حکم دیا، پس میں ان کو قتل کرنے کے لیے نکلا، جو کتابھی مجھے نظر آتا، میں اسے قتل کر دیتا، ایک کتا ایک گھر کے گرد گھوم رہا تھا، جب میں اسے مارنے لگا تو گھر کے اندر سے ایک انسان نے مجھے آواز دی اور کہا: اواللہ کے بندے! تو کیا کرنا چاہتاہے؟ میں نے کہا: میں اس کتے کو مارنا چاہتاہوں، اس عورت نے کہا: میں اس جنگل بیاباں میں رہتی ہے، (جو کہ ضیاع و ہلاکت کا سبب ہے) اور یہ کتا درندوں کو مجھ سے دفع کرتا ہے اور اس کی وجہ سے آنے جانے والوں کی مجھے اطلاع ہو جاتی ہے، اس لیے تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس جا اور میرییہ بات بتلا، پس میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور یہ بات بتلائی، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے اس کتے کو قتل کرنے کا ہی حکم دیا۔
Haidth Number: 6510
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۵۱۰) تخریج: اسنادہ صحیح ان ثبت سماع سالم بن عبد اللہ من أبی رافع۔ أخرجہ الطحاوی فی ’’شرح مشکل الآثار‘‘: ۴۶۶۸(انظر: ۲۷۱۸۸)

Wazahat

Not Available