Blog
Books
Search Hadith

کالے سیاہ کتے کے علاوہ باقی کتوں کو قتل نہ کرنے کی رخصت کا بیان

۔ (۶۵۱۶)۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَوْلَا أَنَّ الْکِلَابَ أُمَّۃٌ مِنَ الْأُمَمِ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِہَا، فَاقْتُلُوْا مِنْہَا کُلَّ أَسْوَدَ بَہِیْمٍ۔)) (مسند احمد: ۲۰۸۲۱)

۔ سیدنا عبداللہ بن مغفل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر کتے بھی مختلف امتوں میں سے ایک امت نہ ہوتے تو میں ان کو مکمل طور پر قتل کرنے کا حکم دے دیتا، اب تم ان میں سے ہر سیاہ کالے کو قتل کر دیا کرو۔
Haidth Number: 6516
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۵۱۶) تخریج: حسن۔ أخرجہ ابوداود: ۲۸۴۵، والترمذی: ۱۴۸۶، والنسائی: ۷/۱۸۵، وابن ماجہ: ۳۲۰۵(انظر: ۲۰۵۴۷)

Wazahat

فوائد:… نبی کریمa کے اس فرمان کا مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوقات میں سے ہر ایک کو پیدا کرنے میں کوئی نہ کوئی حکمت اور مصلحت رکھی ہوتی ہے، اس لئے اس کی مخلوق میں سے ایک قوم کو صفحہ ہستی سے مٹا دینا مناسب نہیں، تاہم ان میں سے شریر قسم کے کتے جو کالی سیاہ رنگت والے ہیں انہیں ماردو، باقیوں کو قتل نہ کرو۔