Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کا بیان کہ اِس رخصت کے بعد کون سے کتے پالنا جائز ہیں اور کون سے ناجائز

۔ (۶۵۲۲)۔ حَدَّثَنَا عَفَّانُ ثَنَا سَلِیْمُ بْنُ حَیَّانَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِیْیُحَدِّثُ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنِ اتَّخَذَ کَلْبًا لَیْسَ بِکَلْبِ زَرْعٍ وَلَا صَیْدٍ وَلَا مَاشِیَۃٍ فَاِنَّہُ یَنْقُصُ مِنْ أَجْرِہِ کُلَّ یَوْمٍ قِیْرَاطٌ۔)) قَالَ سَلِیْمٌ: وَاَحْسَبُہُ قَدْ قَالَ: وَالْقِیْرَاطُ مِثْلُ أُحُدٍ۔ (مسند احمد: ۸۵۲۸)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے ایسا کتا پالا، جو کھیتی، شکار اور مویشیوں کیلئے نہ ہو تو اس کے اجر سے روزانہ ایک قیراط کم ہوتا ہے۔ سلیم راوی کہتا ہے: میرا خیال ہے کہ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ قیراط احد پہاڑ کی مانند ہوتا ہے۔
Haidth Number: 6522
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۵۲۲) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۵۷۵(انظر: ۸۵۴۷)

Wazahat

فوائد:… قیراط کو احد پہاڑ کی مانند قرار دینا،یہ راوی کو شبہ ہوا ہے، دراصل جنازے میںشرکت کرنے والے کے ثواب کے لیے جس قیراط کا ذکر کیا گیا، وہ احد پہاڑ کی مانند ہے۔ سلیم بن حیان راوی کے یہ الفاظ صحیح مسلم میں نہیں ہیں۔