Blog
Books
Search Hadith

جس گھر میں کتا یا تصویر ہو، اس میں فرشتوں کے داخل نہ ہونے کا بیان

۔ (۶۵۲۶)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: اِحْتَبَسَ جِبْرِیْلُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((مَا أَحْبَسَکَ؟)) قَالَ: إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَیْتًا فِیْہِ کَلْبٌ۔ (مسند احمد: ۲۳۳۷۵)

۔ سیدنا بریدہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ جبریل علیہ السلام ، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کچھ دیر رکے رہے،پھر جب وہ تشریف لائے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کس چیز نے آپ کو روکے رکھا؟ انھوں نے کہا: ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوا کرتے جس میں کتا ہو۔
Haidth Number: 6526
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۵۲۶) صحیح لغیرہ۔ أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۵/ ۴۱۰، وابو یعلی فی ’’مسندہ الکبیر‘‘: ۷۳۲۲ (انظر: ۲۲۹۸۷)

Wazahat

فوائد:… جو لوگ نبی کریمa کو عالم الغیب قرار دیتے ہیں،معلوم نہیں وہ ان صورتوں کا کیا جواب دیں گے۔