Blog
Books
Search Hadith

ان حیوانات کا بیان، جن کا قتل کرنا جائز نہیں ہے

۔ (۶۵۳۱)۔ عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰن بْنِ عُثْمَانَ قَالَ: ذَکَرَ طَبِیْبٌ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دَوَائً ا وَذَکَرَ فِیْہِ الضِفْدَعَ یُجْعَلُ فِیْہِ، فَنَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ قَتْلِ الضِفْدَعِ۔ (مسند احمد: ۱۵۸۴۹)

۔ سیدنا عبد الرحمن بن عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک طبیب نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ایسی دواء کا ذکر کیا، جس میں وہ مینڈک ملاتا تھا، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مینڈک کو قتل کرنے سے منع فرمادیا۔
Haidth Number: 6531
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۵۳۱) تخریج: اسنادہ صحیح۔ أخرجہ ابوداود: ۳۸۷۱، ۵۲۶۹، والنسائی: ۷/ ۲۱۰(انظر: ۱۵۷۵۷)

Wazahat

فوائد:… مینڈک کے متعلق شرعی حکم یہ ہے کہ یہ حرام ہے، کیونکہ بوقت ِ ضرورت بھی رسول اللہa نے اس کے استعمال کی اجازت نہیں دی، آپ a کا اجازت نہ دینا ہی اس کی حرمت کی دلیل ہے۔ مینڈک اگرچہ آبی جانور ہے، لیکنیہ پانی سے باہر بھی زندہ رہ سکتا ہے، بلکہ عرصۂ دراز تک باہر پھرتا رہتا ہے، لہذا اس کو آبی جانوروں والا حکم نہیں دیا جا سکتا۔