Blog
Books
Search Hadith

حیوانیا انسان کو باندھ کر قتل کرنے یا اذیت والی چیز سے قتل کرنے اور پھر انسان کا مثلہ کرنے سے ممانعت کا بیان

۔ (۶۵۳۵)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((أَعَفُّ (وَفِیْ لَفْظٍ: إنَّ أَعَفَّ) النَّاسِ قِتْلَۃً أَھْلُ الْاِیْمَانِ۔)) (مسند احمد: ۳۷۲۸)

۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قتل کرتے وقت سب سے زیادہ رحم کرنے والے اہل ایمان ہوتے ہیں۔
Haidth Number: 6535
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۵۳۵) تخریج: حدیث حسن۔ أخرجہ ابوداود: ۲۶۶۶، وابن ماجہ: ۲۶۸۲ (انظر: ۳۷۲۸)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ ہمیں ذبح کرنے کے لیے ایسا انداز اختیار کرنا چاہیے، جس میں جانور کے لیے تکلیف کم سے کم ہو۔