Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کا بیان کہ مسلمان کو کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا اور آزاد کو غلام کے بدلے قتل کیے جانے کا مسئلہ

۔ (۶۵۵۲)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَۃَ اَیْضًا قَالَ: ((وَمَنْ أَخْصٰی عَبْدَہُ أَخْصَیْنَاہُ۔)) (مسند احمد: ۲۰۴۶۱)

۔ (دوسری سند) سیدنا سمرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو اپنے غلام کو خصی کرے گا، ہم قصاصاً اس کو خصی کریں گے۔
Haidth Number: 6552
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۵۵۲) تخریج: اسنادہ ضعیف، ابو امیۃ شیخ مجھول لم نتبینہ، وفیہ الحسن البصری مدلس ولم یسمع ھذا الحدیث من سمرۃ۔ انظر الحدیث السابق (انظر: ۲۰۱۹۸)

Wazahat

فوائد:… مالک یا آزاد سے غلام کا قصاص لیا جائے گا یا نہیں؟ اس موضوع سے متعلقہ واضح روایات تو ضعیف ہیں اور غلام کے حقوق کم ہونے کی وجہ سے اس مسئلے پر مختلف جہات سے بحثیں بھی بہت زیادہ کی گئی ہیں، ہم اس رائے کے قائل ہیں کہ اگر غلام مسلمان ہے تو قصاص والے معاملات میں آقا کے مقابلے میں اس کی حیثیت بھی مسلم ہو گی،یعنی غلام کو قتل کرنے والے مالک سے قصاص لیا جائے گا، اس رائے کی دلیل حدیث نمبر( ۶۵۴۹) ہے، اس حدیث کے مطابق نبی کریمa نے فرمایا: ((اَلْمُؤْمِنُوْنَ تَتَکَافَأُ دِمَاؤُھُمْ۔))… ’’مؤمنوں کے خون آپس میں برابر ہیں۔‘‘ امام نسائی نے اس حدیث پر یہ باب قائم کیاہے: ’’باب القود بین الاحرار و الممالیک فی النفس‘‘ (آزاد اور غلام کے درمیان قصاص کا بیان) یہی مؤقف سعید بن مسیّب، ابراہیم نخعی، قتادہ، سفیان ثوری اور ابو حنیفہj کا تھا، شیخ الاسلام ابن تیمیہi نے بھی اسی مؤقف کو ترجیح دی ہے، اس کے برعکس اہل علم کی ایک جماعت کے نزدیک آزاد کو غلام کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا، لیکن اول الذکر مسلک راجح نظر آتا ہے۔