Blog
Books
Search Hadith

مرد کو عورت کے بدلے اور عورت کو عورت کے بدلے قتل کرنے اور بھاری آلے سے قتل کرنے اور قاتل کو اسی انداز میں قتل کرنے کا بیان، جس میں اس نے کیا ہو

۔ (۶۵۵۶)۔ عَنْ حَمْلِ بْنِ النَّابِغَۃِ قَالَ: کُنْتُ بَیْنَ بَیْتَیِ امْرَأَتَیَّ فَضَرَبَتْ إِحْدَاھُمَا الْأُخْرٰی بِمِسْطَحٍ فَقَتَلَتْہَا وَجَنِیْنَہَا، فَقَضَی النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ جَنِیْنِہَا بِغُرَّۃٍ وَأَنْ تُقْتَلَ بِہَا۔ (مسند احمد: ۱۶۸۴۹)

۔ سیدنا حمل بن نابغہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں اپنی دو بیویوں کے گھروں کے درمیان میں تھا، ان میں سے ایک نے دوسری کو ایک لکڑی ماری، جس سے وہ خاتون بھی مر گئی اور اس کے پیٹ کا بچہ بھی ضائع ہو گیا، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فیصلہ کیا کہ اس کے پیٹ کے بچے کے عوض ایک لونڈییا غلام دیا جائے گا اور عورت کو قصاص میں قتل کر دیا جائے گا۔
Haidth Number: 6556
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۵۵۶) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی۔ أخرجہ ابوداود: ۴۵۷۲، والنسائی: ۸/۲۱، وابن ماجہ: ۲۶۴۱(انظر: ۱۶۷۲۹)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث سے دو مسئلے تو بالنص ثابت ہوئے: (۱) عورت کے غیر مسلم قاتل کو قصاصاً قتل کیا جائے گا، اور (۲) عورت کی قاتل عورت کو بھی قصاصاً قتل کیا جائے گا۔ رہایہ مسئلہ کہ جب مسلمان مرد، مسلمان عورت کو قتل کر دے تو اس سے قصاص لیا جائے گا یا نہیں، تو جمہور اہل علم کے نزدیک ایسے مرد سے عورت کا قصاص لیا جائے گی، اس رائے کی دلیل حدیث نمبر (۶۵۴۹) ہے، جس میں آپa نے تمام اہل اسلام کے خونوں کو برابر قرار دیا ہے۔ امام ابن منذر kنے کہا: سیدنا علیb، امام حسن بصری اور امام عطاء سے منقول روایت کے علاوہ عورت کے بدلے مرد کو قتل کرنے پر اجماع ہے۔ (الاجماع لابن المنذر: ص ۱۴۴، رقم: ۶۵۳)