Blog
Books
Search Hadith

والدین کو اولاد کے بدلے میں قتل نہ کرنے اور ایک مقتول کے قصاص میں دو افراد کو قتل کرنے کا بیان

۔ (۶۵۵۷)۔ عَنْ مُجَاھِدٍ قَالَ: حَذَفَ رَجُلٌ اِبْنًا لَہُ بِسَیْفِہِ فَقَتَلَہُ فَرُفِعَ إِلٰی عُمَرَ فَقَالَ: لَوْلَا أَنِّیْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((لَا یُقَادُ الْوَالِدُ مِنْ وَلَدِہِ۔)) لَقَتَلْتُکَ قَبْلَ أَنْ تَبْرَحَ۔ (مسند احمد: ۹۸)

۔ مجاہد کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے تلوار سے اپنے بیٹے کی گردن اڑا کر اسے مار ڈالا، جب یہ مقدمہ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی عدالت میں لایا گیا تو انہوں نے کہا: اگر میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ نہ سنا ہوتا کہ والد سے اولاد کے بدلے قصاص نہیں لیا جاتا تو میں تجھے اسی جگہ قتل کر دیتا۔
Haidth Number: 6557
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۵۵۷) تخریج: حسن لغیرہ۔ أخرجہ الترمذی: ۱۴۰۰، وابن ماجہ: ۲۶۶۲(انظر: ۹۸)

Wazahat

Not Available