Blog
Books
Search Hadith

قصاص لینے کا مستحق ہونے کے بعد معاف کر دینے والے کی فضیلت کا بیان

۔ (۶۵۶۶)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: مَا رُفِعَ اِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَمْرٌ فِیْہِ الْقِصَاصُ اِلَّا أَمَرَ فِیْہِ بِالْعَفْوِ۔ (مسند احمد: ۱۳۲۵۲)

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس جب بھی قصاص والا معاملہ پیش کیا جاتا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پہلے معاف کرنے کا حکم دیتے۔
Haidth Number: 6566
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۵۶۶) اسنادہ قوی۔ أخرجہ ابوداود:۴۴۹۷، والنسائی:۸/ ۳۷، وابن ماجہ: ۲۶۹۲(انظر: ۱۳۲۲۰)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ قصاص کو معاف کردینا باعث ِ اجر عمل ہے اور یہ معافی کی بڑی قسموں میں سے ہے، اگر دیت کو بھی معاف کر دیا جائے تو یہ وسعت ِ ظرفی کی اعلی مثال ہو گی۔