Blog
Books
Search Hadith

کان کا بعض حصہ کاٹنے میں قصاص لینے کا بیان

۔ (۶۵۶۹)۔ عَنِ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ یَعْقُوْبَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ قُرَیْشٍ مِنْ بَنِیْ سَہْمٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْہُمْ یُقَالُ لَہُ: مَاجِدَۃُ، قَالَ: عَارَمْتُ غُلَامًا بِمَکَّۃَ فَعَضَّ اُُذُنِیْ فَقَطَعَ مِنْہَا أَوْ عَضِضْتُ أُذُنَہُ فَقَطَعْتُ مِنْہُا، فَلَمَّا قَدِمَ إِلَیْنَا أَبُوْبَکْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ حَاجًّا رُفِعْنَا إِلَیْہِ فَقَالَ: انْطَلِقُوْا اِلٰی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَاِنْ کَانَ الْجَارِحُ بَلَغَ أَنْ یُقْتَصَّ مِنْہُ فَلْیَقْتَصَّ قَالَ: فَلَمَّا انْتُہِیَ بِنَا اِلٰی عُمَرَ نَظَرَ اِلَیْنَا فَقَالَ: نَعَمْ قَدْ بَلَغَ ھٰذَا اَنْ یُقْتَصَّ مِنْہُ، اُدْعُوْ لِیْ حَجَّامًا، فَلَمَّا ذَکَرَ الْحَجَّامَ قَالَ: اَمَا اِنِّیْ قَدْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلَ: ((قَدْ أَعْطَیْتُ خَالَتِیْ غُلَامًا وَأَنَا اَرْجُوْ أَنْ یُبْارِکَ اللّٰہُ لَھَا فِیْہِ وَقَدْ نَہَیْتُہَا أَنْ تَجْعَلَہُ حَجَّامًا أَوْ قَصَّابًا أَوْ صَائِغًا۔)) (مسند احمد: ۱۰۲)

۔ بنو سہم کے ماجدہ نامی آدمی سے روایت ہے، وہ کہتا ہے: میں مکہ میں ایک غلام سے جھگڑ پڑا، اب اس نے میرے کان پر کاٹا جس سے اس کا ایک حصہ کٹ کر علیحدہ ہو گیا،یا میں نے اس کے کان پر کاٹا تھا، جب سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ حج کے لیے ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہمارے اس معاملے کو ان کی عدالت میں پیش کیا گیا، انہوں نے کہا: ان کو عمر بن خطاب کی طرف لے چلو، اگر زخم قصاص لینے کے قابل ہے تو وہ قصاص دلوائیں، جب ہم کو سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس لایا گیا تو انھوں نے دیکھا اور کہا: جییہ زخم قصاص کی حد تک پہنچ چکا، ایک حجام کو بلاؤ، جب انھوں نے حجام کا ذکر کیا تو انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کویہ فرماتے ہوئے سنا: میں نے اپنی خالہ کو ایک غلام دیا اور میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس کے لیے غلام میں برکت کرے گا اور میں نے اس کواس سے منع کیا کہ وہ اس کو سینگی لگانے والا، قصاب یا سنار بنائے۔
Haidth Number: 6569
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۵۶۹) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ الرجل الذی من بنی سھم، وجھالۃ ماجدۃ، ویقال: ابن ماجدۃ و أبو ماجدۃ ایضا۔ أخرجہ ابوداود: ۳۴۳۰، ۳۴۳۱ (انظر: ۱۰۲)

Wazahat

فوائد:… یہ روایت تو ضعیف ہے، لیکن ارشادِ باری تعالی ہے: {وَالْاُذُنَ بِالْاُذُنِ}… ’’اور کان کے بدلے کان کا (بدلہ ہے)۔‘‘ (سورۂ مائدہ: ۴۵) اس لیے کان کا جو زخم قصاص کے قابل ہو گا، اس کا قصاص لیا جائے گا۔