Blog
Books
Search Hadith

بازوؤں کو کہنیوں سمیت دھونے، سفیدی کو لمبا کرنے، انگلیوں کا خلال کرنے اور ملنے کا بیان

۔ (۶۵۸)۔عَنْ أَبِیْ سَوْرَۃَ عَنْ أَبِیْ أَیُّوبَ الأنْصَارِیِّ (ؓ) وَعَنْ عَطَائٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((حَبَّذَا الْمُتَخَلِّلُونَ۔)) قِیْلَ: وَمَا الْمُتَخَلِّلُونَ؟ قَالَ: ((فِی الْوُضُوئِ وَالطَّعَامِ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۹۲۴)

سیدنا ابوایوب انصاریؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: خلال کرنے والے بہت اچھے ہیں۔ کسی نے کہا: خلال کرنے والوں سے مراد کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جو وضو اور کھانے میں خلال کرتے ہیں۔
Haidth Number: 658
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۵۸) تخریج: اسنادہ ضعیف جدا، واصل بن السائب الرقاشی وابو سورۃ مجمع علی تضعیفھما، وابو سورۃ لا یعرف لہ سماع من ابی ایوب۔ أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱/ ۱۲، والطبرانی فی الکبیر : ۴۰۶۱ (انظر: ۲۳۵۲۷)

Wazahat

فوائد:… لیکن اس روایت کے شروع والے الفاظ صحیح ہیں، جیسا کہ درج ذیل روایت سے معلوم ہوتا ہے: سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: ((حَبَّذَا الْمُتْخَلِّلُوْنَ مِنْ أُمَّتِی۔)) … بہت خوب ہیں میری امت کے وہ لوگ، جو خلال کرتے ہیں۔ (معجم اوسط طبرانی: ۱/ ۳۹، صحیحۃ:۲۵۶۷) معلوم ہوا کہ وضو میں ہاتھوں اور پاؤں کو دھوتے وقت ان کی انگلیوں کو خلال کرنا چاہیے، ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسری میں میں ڈال کر اور پاؤں کی انگلیوں کا چھنگلی انگلی سے خلال کرنا چاہیے۔ مزید دیکھیں حدیث نمبر: ۶۹۲۔