Blog
Books
Search Hadith

قسامہ کا بیان

۔ (۶۵۷۹)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: وَجَدَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَتِیْلًا بَیْنَ قَرْیَتَیْنِ فَأَمَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَذِرِعَ مَا بَیْنَہُمَا، قَالَ: وَکَأَنِّیْ أَنْظُرُ إِلٰی شِبْرِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَلْقَاہُ عَلٰی أَقْرَبِہِمَا۔ (مسند احمد: ۱۱۳۶۱)

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دو بستیوں کے درمیان ایک مقتول پایا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان دونوں بستیوں کے درمیان فاصلہ کو ماپنے کا حکم دیا، گویا کہ میں اب بھی رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بالشت کو دیکھ رہا ہوں،پھر آپ نے قریب والی بستی کو اس قتل کا ذمہ دار قرار دیا۔
Haidth Number: 6579
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۵۷۹) تخریج: اسنادہ ضعیف جدا، لضعف ابی اسرائیل الملائی، وعطیۃ العوفی۔ أخرجہ البزار: ۱۵۳۴، والبیھقی فی ’’السنن‘‘: ۸/ ۱۲۶(انظر: ۱۱۳۴۱)

Wazahat

فوائد:… نبی کریمa نے اسلام سے پہلے کے کچھ اصول و ضوابط برقرار رکھے، ان میں ایک ضابطہ قسامہ ہے، قسامہ قسم کی ایک خاص صورت ہے اور وہ یہ کہ جب کوئی شخص کسی علاقے میں مقتول پایا جائے، لیکن اس کے قاتل کا پتہ نہ چلے یا کچھ لوگوں پر شک ہو کہ وہ قتل میں ملوث ہیں، مگر کوئی ثبوت نہ ہو تو مدعی لوگوں سے پچاس قسمیں لی جائیں گی، اگر وہ پچاس قسمیں اٹھا لیں تو وہ دیت کے مستحق قرار پائیں گے، اور اگروہ یہ قسمیں نہ دیں تو مدعٰی علیہ لوگوں کے پچاس معتبر آدمیوں سے قسم لی جائے کہ نہ انھوں نے اس کو قتل کیا ہے اور نہ وہ اس کے قاتل کو جانتے ہیں، ایسی صورت میں اس علاقے کے لوگ قتل کے الزام سے بری ہو جائیں گے۔