Blog
Books
Search Hadith

شبہ عمد کے مقتول کی دیت کا بیان

۔ (۶۵۸۳)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خَطَبَ النَّاسَ یَوْمَ الْفَتْحِ فَقَالَ: ((أَلَا اِنَّ دِیَۃَ الْخَطَأِ الْعَمْدِ بِالسَّوْطِ أَوِ الْعَصَا مُغَلَّظَۃٌ مِائَۃٌ، مِنْہَا أَرْبَعُوْنَ خَلِفَۃً فِیْ بُطُوْنِہَا أَوْلَادُھَا، أَلَا اِنَّ کُلَّ دَمٍ وَمَالٍ وَمَأْثُرَۃٍ کَانَتْ فِی الْجَاھِلِیَّۃِ تَحْتَ قَدَمِیْ اِلَّا مَا کَانَ مِنْ سِقَایَۃِ الْحَاجِّ وَسِدَانَۃِ الْبَیْتِ فَاِنِّیْ قَدْ أَمْضَیْتُہَا لِأَھْلِہَا)) (مسند احمد: ۵۸۰۵)

۔ سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فتح مکہ کے روز لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا: کوڑے یا لاٹھی وغیرہ سے ہو جانے والے خطأ عمد کے قتل کی دیت مغلظہ ہے، کل سو اونٹ ہوں گے، ان میں چالیس اونٹنیاں گابھن ہوں گی، خبر دار!ہر خون، مال، جاہلیت کا فخر میرے قدموں کے نیچے کچل دیا گیا ہے، ہاں میں حاجیوں کو پانی پلانے اوربیت اللہ کی خدمت کرنے کا عہدہ ان ہی کے سپرد کرتا ہوں، جو پہلے سے یہ خدمت کر رہے ہیں۔
Haidth Number: 6583
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۵۸۳) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف علی بن زید بن جدعان۔ أخرجہ ابوداود معلقا باثر الحدیث: ۴۵۴۹، والدارقطنی: ۳/ ۱۰۴، والبیھقی: ۸/ ۶۸ (انظر: ۵۸۰۵)

Wazahat

فوائد:… قتل شبہ عمد میں صرف سو اونٹ دیت ہے، اس حدیث میں چالیس کی کیفیت تو بتا دی گئی ہے کہ وہ حاملہ اونٹنیاں ہوں، باقی ساٹھ اونٹوں کی تفصیل حدیث نمبر (۶۵۸۰) میں بیان کی گئی ہے، ان دو احادیث کے مطابق کل (۱۰۰) اونٹوں کی دیتیہ بنتی ہے: تیس حِقّے، تیس جذعے اور چالیس گابھن اونٹنیاں اس قتل میں قصاص نہیں ہے، البتہ دیت قتل عمد کی دیت کی طرح بھاری ہے۔