Blog
Books
Search Hadith

محض قتلِ خطا کی دیت کا بیان

۔ (۶۵۸۹)۔ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لِکُلِّ شَیْئٍ خَطَأٌ اِلَّا السَّیْفَ وَلِکُلِّ خَطَإٍ اَرْشٌ۔)) (مسند احمد: ۱۸۵۸۵)

۔ سیدنا نعمان بن بشیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تلوار کے علاوہ ہر چیز میں خطا ہوتی ہے اور ہر خطا میں دیت ہے۔
Haidth Number: 6589
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۵۸۹) تخریج: اسنادہ ضعیف جدا لضعف جابر الجعفی۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۲۶۶۷ (انظر: ۱۸۳۹۵)

Wazahat

فوائد:… قتل خطا میں قصاص نہیں ہے اور دیت بھی ہلکی ہو گی،یعنی تیس بنت ِ مخاض، تیس بنت ِ لبون، تیس حِقّے اور دس ابن لبون، اس دیت کی تفصیل حدیث نمبر (۶۵۸۰)میں گزر چکی ہے۔ ایسے قاتل کو ایک غلام یا لونڈی کو آزاد کرکے کفارہ بھی دینا پڑے گا۔