Blog
Books
Search Hadith

سر، دونوں کانوں اور دونوں کنپٹیوں کے مسح کا بیان

۔ (۶۶۰)۔عَنْ عُروَۃَ بْنِ قَبِیصَۃَ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ عَنْ أَبِیْہِ أَنَّ عُثْمَانَ ؓ قَالَ: أَلَا أُرِیْکُم کَیفَ کَانَ وُضُوئُ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم؟ قَالُوْا: بَلٰی، فَدَعَا بِمَائٍ فَمَضْمَضَ ثَلَاثًا وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا وَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلَاثًا وَذِرَاعَیْہِ ثَـلَاثًا وَمَسَحَ رَأْسَہُ وَغَسَلَ قَدَمَیْہِ ثَـلَاثًا ثُمَّ قَالَ: وَاعْلَمُوْا أَنَّ الْأُذُنَیْنِ مِنَ الرَّأسِ، ثُمَّ قَالَ: قَدْ تَحَرَّیْتُ لَکُمْ وُضُوئَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم۔ (وَتَقَدَّمَ فِی بَابِ غَسْلِ الْوَجْہِ مِنْ حَدِیْثِ أَبِیْ أُمَامَۃَ قَالَ: وَکَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَمْسَحُ رَأْسَہُ مَرَّۃً وَاحِدَۃً وَ کَانَ یَقُوْلُ: (( اَ لْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ۔)) (مسند أحمد: ۴۲۹)

سیدنا عثمانؓ نے کہا: کیا میں تمہیں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا وضو نہ دکھا دوں؟ لوگوں نے کہا: جی کیوں نہیں، پھر انھوں نے پانی منگوایا، تین دفعہ کلی کی، تین بار ناک جھاڑا، تین مرتبہ چہرہ دھویا، تین تین بار بازو دھوئے، پھر سر کا مسح کر کے تین تین بار دونوں پاؤں کو دھویا اور پھر کہا: جان لو کہ کان، سر میں سے ہیں۔ تحقیق میں نے تمہارے لیے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا وضو پیش کیا ہے۔ بَابُ غَسَلِ الْوَجْہِ میں سیدنا ابو امامہؓکی یہ حدیث گزر چکی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے سر کا ایک دفعہ مسح کیا اور آپ فرماتے تھے کان، سر میں سے ہیں۔
Haidth Number: 660
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۰) تخریج: حدیث عثمان حسن لغیرہ۔ أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱/۱۱، وتقدم حدیث ابی امامۃ برقم: ۶۵۲ (انظر: ۴۲۹)

Wazahat

فوائد:… اَ لْأُذُنَانِ مِنَ الرَّأسِ (کان، سر میں سے ہیں) کے الفاظ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے ثابت ہیں، اس کی صحابۂ کرام سے کئی سندیں ہیں، مثلا سیدنا ابو امامہ، سیدنا ابو ہریرہ، سیدنا ابن عمر، سیدنا ابن عباس، سیدہ عائشہ، سیدنا ابو موسی، سیدنا انس، سیدنا سمرہ بن جندب اور سیدنا سیدنا عبد اللہ بن زید ۔ ملاحظہ ہو: سلسلہ صحیحہ: ۳۶، ارواء الغلیل: ۸۴ ان الفاظ کی فقہ یہ ہے کہ جو حکم سر کے مسح کا ہے، وہی کانوں کا ہے،اگر سر کا مسح ایک یا تین بار درست ہے تو کانوں کا بھی اسی طرح ہو گا، نیز کانوں کے لیے نیا پانی لینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ سر پر مسح کرنے کے تین طریقے ہیں: مکمل سر پر، مکمل پگڑی پر اور سر کے اگلے حصے پر اور باقی پگڑی پر۔ سر کا مسح تین دفعہ کرنا بھی درست ہے۔