Blog
Books
Search Hadith

قتل کے علاوہ اعضا اور زخموں وغیرہ کی دیت کا بیان

۔ (۶۵۹۸)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ جَدِّہٖأَنَّرَسُوْلَاللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((فِی الْمَأْمُوْمَۃِ ثُلُثُ الْعَقْلِ ثَلَاثٌ وَثَلَاثُوْنَ مِنَ الْاِبِلِ أَوْ قِیْمَتُہَا مِنَ الذَّھَبِ أَوِ الْوَرِقِ أَوِ الْبَقَرِ أَوِ الشَّائِ، وَالْجَائِفَۃُ ثُلُثُ الْعَقْلِ، وَالْمُنَقِّلَۃُ خَمْسَ عَشْرَۃَ مِنَ الْاِبِلِ، وَالْمُوْضِحَۃُ خَمْسٌ مِنَ الْاِبِلِ وَالْاَسْنَانُ خَمْسٌ مِنَ الْاِبِلِ۔)) (مسند احمد: ۷۰۳۳)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مامومہ (یعنی دماغ تک اتر جانے والے زخم) کی دیت کل دیت کا ایک تہائی ہے، یعنی تینتیس اونٹ یا سونے اور چاندی کی صورت میں ان کی قیمتیا گائیںیا بکریاں، وہ زخم جو پیٹ تک پہنچ جائے اس کی دیت کل دیت کا ایک تہائی ہے، ٹوٹ جانے والی ہڈی کی دیت پندرہ اونٹ ہے، جس زخم سے ہڈی ننگی ہو جائے، اس کی دیت پانچ اونٹ ہے اور ایک دانت کی دیت پانچ اونٹ ہے۔
Haidth Number: 6598
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۵۹۸) تخریج: حدیث حسن، وھو حدیث طویلیشتمل علی کثیر من الاحکام، انظر لتخریجہ المفصل الحدیث رقم ۷۰۳۳

Wazahat

Not Available