Blog
Books
Search Hadith

جنین کی دیت کا بیان

۔ (۶۶۰۶)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: قَضٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْجَنِیْنِ بِغُرَّۃٍ عَبْدٍ أَوْ اَمَۃٍ، فَقَالَ الَّذِیْ قَضٰی عَلَیْہِ: أَ یُعْقَلُ مَنْ لَا أَکَلَ وَلَا شَرِبَ وَلَا صَاحَ وَلَا اسْتَہَلَّ فَمِثْلُ ذَالِکَ یُطَلُّ؟ فَقَالَ: ((اِنَّ ھٰذَا الْقَوْلَ لَقَوْلُ شَاعِرٍ فِیْہِ غُرَّۃٌ عَبْدٌ أَوْ أَمَۃٌ۔)) (مسند احمد: ۱۰۴۷۲)

۔ (دوسری سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جنین کی دیت کے طور پر ایک غلام یا لونڈی کا فیصلہ کیا، جس پر یہ فیصلہ کیا گیا، اس نے کہا: کیا اس کی دیت دی جائے گی، جس نے نہ کھایا، نہ پیا، نہ چیخا، نہ چلایا، اس قسم کا نفس تو رائیگاں ہو جاتا ہے۔ لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ باتیں تو شاعروں والی ہیں، میں کہہ رہا ہوں کہ جنین میں ایک غلام یا ایک لونڈی دیت ہے۔
Haidth Number: 6606
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۰۶) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… جنین: رحم مادر میںرہنے والے بچے کو جنین کہتے ہیں، وہ بھی ایک نفس ہوتا ہے، لیکن اس کی دیت دوسری جانوں سے کم ہوتی ہے، ایک غلام یا لونڈی اس بچے کی دیت ہے۔