Blog
Books
Search Hadith

عاقلہ اور دیت کی ذمہ داری اٹھانے والوں کا بیان

۔ (۶۶۱۲)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: کَتَبَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلٰی کُلِّ بَطْنٍ عُقُوْلَہُ، ثُمَّ اِنَّہُ کَتَبَ أَنَّہُ لَا یَحِلُّ أَنْ یُتَوَالٰی، وَقَالَ رَوْحٌ: یَتَوَلّٰی مَوْلَی رَجُلٍ مُسْلِمٍ بِغَیْرِ إِذْنِہِ۔ (مسند احمد: ۱۴۴۹۹)

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ تحریر کروایا کہ قبیلہ کی ہر شاخ پر دیت ادا کرنا واجب ہے، نیز آپ نے یہ بھی لکھوایا کہ کسی کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ بغیر اجازت کے کسی کا سر پرست بنے، روح راوی کے الفاظ یہ ہیں: یہ حلال نہیں ہے کہ ایکمسلمان آدمی کا (آزاد کردہ) غلام اس کی اجازت کے بغیر کسی اور کو سرپرست بنا لے۔
Haidth Number: 6612
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۱۲) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۵۰۷(انظر: ۱۴۴۴۵)

Wazahat

فوائد:… حدیث نمبر (۶۵۹۳) کے فوائد میںیہ وضاحت کی جا چکی ہے قتل خطا اور قتل شبہ عمد میں دیت کون ادا کرے گا اور کیوں۔ آزاد شدہ غلام اپنی آزادی کی نسبت اپنے آزاد کنندہ کے علاوہ کسی اور کی طرف نہیں کر سکتا، اس حدیث میں ’’اجازت کے بغیر‘‘ کی قید ڈانٹ کے طور پر ہے، ورنہ اجازت لے کر بھی کسی دوسرے کی طرف منسوب نہیں ہوا جا سکتا۔