Blog
Books
Search Hadith

کسی شخص کا دوسرے کے جرم کی وجہ سے مؤاخذہ نہیں ہو گا، اگرچہ وہ اس کا سب سے قریبی رشتہ دار ہو

۔ (۶۶۱۹)۔ عَنِ الْخَشْخَاشِ الْعَنْبَرِیِّ قَالَ: أَتَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَ مَعِیَ ابْنٌ لِیْ، قَالَ: فَقَالَ: ((اِبْنُکَ ھٰذَا؟)) قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: ((لَا یَجْنِیْ عَلَیْکَ وَلَا تَجْنِیْ عَلَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۱۹۲۴۰)

۔ سیدنا خشخاس عنبری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور میرے ساتھ میرا بیٹا بھی تھا، آپ نے فرمایا: کیایہ تیرا بیٹا ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں، یہ میرا بیٹا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ تیرے حق میں جرم نہیں کرے گا اور تو اس کے حق میں جرم نہیں کرے گا (بلکہ ہر کوئی اپنے جرم کا خود ذمہ دار ہو گا)۔
Haidth Number: 6619
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۱۹) تخریج: حدیث صحیح۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۲۶۷۱ (انظر: ۱۹۰۳۱)

Wazahat

Not Available