Blog
Books
Search Hadith

حد قائم کرنے کی ترغیب اور جب مقدمہ حکمران تک پہنچ جائے تو اس کی معافی کے لیے سفارش کرنے کی ممانعت کا بیان

۔ (۶۶۲۲)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُہُ دُوْنَ حَدٍّ مِنْ حُدُوْدِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ فَقَدْ ضَادَّ اللّٰہَ فِیْ أَمْرِہِ۔)) (مسند احمد: ۵۳۸۵)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس کی سفارش اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کسی حد کے نفاذ میں رکاوٹ بنی، اس نے اللہ تعالیٰ کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔
Haidth Number: 6622
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۲۲) تخریج: اسنادہ صحیح۔ أخرجہ الحاکم: ۲/ ۲۷، والبیھقی فی ’’السنن‘‘: ۶/ ۸۲ (انظر: ۵۳۸۵)

Wazahat

فوائد:… اللہ تعالی کی حدود کے سامنے آڑے آنا، یہ نہ صرف اللہ تعالی کی حکم عدولی ہے، بلکہ یہ جرم امتوں کی ہلاکت کا باعث بن جاتا ہے۔