Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کا بیان کہ حدود میں فدیہ قبول نہ کرنے کا عمل گناہوں کا کفارہ بنتا ہے

۔ (۶۶۳۰)۔ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَۃَ بْنِ یَزِیْدَ بْنِ رُکَانَۃَ أَنَّ خَالَتَہُ أُخْتَ مَسْعُوْدِ بْنِ الْعَجْمَائِ حَدَّثَتْہُ أَنَّ أَبَاھَا قَالَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْمَخْزُوْمِیَّۃِ الَّتِیْ سَرَقَتْ قَطِیْفَۃً: نَفْدِیْہَایَعْنِی بِأَرْبَعِیْنَ أُوْقِیَّۃً، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَأَنْ تُطَہَّرَ خَیْرٌ لَھَا۔)) فَأَمَرَ بِہَا فَقُطِعَتْ یَدُھَا وَھِیَ مِنْ بَنِیْ عَبْدِ الْأَسَدِ۔ (مسند احمد: ۲۳۸۷۵)

۔ محمد بن یزید بیان کرتے ہیں کہ ان کی خالہ کے باپ سے مروی ہے، وہ کہتا ہے: چادر چوری کرنے والی مخزوم قبیلے کی عورت کے بارے میں میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا: میں اس کے فدیہ کے طور پر چالیس اوقیہ دیتا ہوں، اس کے عوض اسے چھوڑ دیاجائے، لیکن نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر اس کو پاک کر دیا جائے تو یہی اس کے لئے بہتر ہے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حکم دیا اوراس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا،یہ عورت بنو عبد الاسد سے تھی۔
Haidth Number: 6630
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۳۰) اسنادہ ضعیف، ابن اسحاق مدلس وقد عنعن۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۲۵۴۸(انظر: ۲۳۴۷۹)

Wazahat

فوائد:… پچھلے باب کے مضمون سے ثابت ہوا کہ جب کوئی معاملہ حاکم کی عدالت میں پہنچ جائے تو حد کے نفاذ سے بچنے کے لیے سفارش کرنا کروانا اور فدیے اور رشوتیں دینا حرام ہیں۔