Blog
Books
Search Hadith

اسلام سے مرتد ہونے والے کی حد اور زنادقہ کا بیان

۔ (۶۶۴۲)۔ عَنْ عِکْرَمَۃَ أَنَّ عَلِیًّا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌أُتِیَ بِقَوْمٍ مِنْ ھٰؤُلَائِ الزَّنَادِقَۃِ وَمَعَہُمْ کُتُبٌ، فَأَمَرَ بِنَارٍ فَأُجِّجَتْ ثُمَّ أَحْرَقَہُمْ وَکُتُبَہُمْ، قَالَ عِکْرِمَۃُ: فَبَلَغَ ذَالِکَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ: لَوْ کُنْتُ اَنَا لَمْ أُحْرِقْہُمْ لِنَہْیِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَلَقَتَلْتُہُمْ لِقَوْلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ بَدَّلَ دِیْنَہُ فَاقْتُلُوْہُ۔)) وَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تُعَّذِبُوْا بِعَذَابِ اللّٰہِ۔)) (مسند احمد: ۲۵۵۱)

۔ عکرمہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس زندیق لوگوں کو لایا گیا، ان کے پاس ان کی کتابیں بھی تھیں، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے پہلے آگ جلانے کا حکم دیا، پس آگ بھڑ کائی گئی، پھر انھوں نے انہیں اور ان کی کتابوں کو جلا دیا، جب سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو اس واقعہ کا علم ہوا تو انھوں نے کہا: اگر میں ہوتا تو انہیں نہ جلاتا، کیونکہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جلانے سے منع فرمایا ہے، البتہ میں ان کو قتل کر دیتا، کیونکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنا دین تبدیل کرے اسے قتل کر دو۔ نیز آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے عذاب کے ساتھ عذاب نہ دیا کرو۔
Haidth Number: 6642
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۴۱) تخریج: اسنادہ صحیح (انظر: ۲۲۰۱۶)

Wazahat

فوائد:… زندیق اس کو کہتے ہیں جو بظاہر اسلام کا اظہار کرے، مگر باطن میں کفر رکھے اور احکام شریعت کو باطل تصور کرے، یہ لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے دین کا کفر کرنے والے اور اسلام سے مرتد ہونے والے ہوتے ہیں۔ سیدنا علیb کے پاس جن زنادقہ کو لایا گیا،یہ دراصل عبد اللہ بن سبا کے پیروکار تھے اور یہ ابن سبا یہودی تھا اور اس نے امت ِ محمدیہ میں فتنہ برپا کرنے کے لیے بظاہر اسلام کا لبادہ اوڑھ لیا تھا، اسی نے سیدنا عثمان b کے خلاف لوگوں کو بھڑکایا، پھر وہ کچھ ہوا، جو ہوا، پھر اس نے اپنے خبیث نفس کو شیعہ لوگوں میں لا کھڑا کیا اور جاہلوں کی ایک جماعت سے یہ نعرہ لگانے میں کامیاب ہو گیا کہ سیدنا علیb ہی معبود ہیں۔ (تلخیص از الملل والنحل)