Blog
Books
Search Hadith

زنا کی اولاد کا حکم

۔ (۶۶۵۵)۔ عَنْ عَبْدِ اللُّہِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ عَاقٌّ، وَلَا مُدْمِنُ خَمْرٍ، وَلَا مَنَّانٌ، وَلَا وَلَدُ زِنْیَۃٍ۔)) (مسند احمد: ۶۸۹۲)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: والدین کا نافرمان اور ہمیشہ کا شرابی اور احسان جتانے والا اورولد الزنا جنت میں داخل نہ ہوں گے۔
Haidth Number: 6655
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۵۵) تخریج: صحیح لغیرہ دون قولہ: ’’ولا ولد زنیۃ‘‘ وھذ اسناد ضعیف، علتہ جابان، وھو لا یدری من ھو، وقال ابو حاتم: لیس بحجۃ، وقال البخاری: لا یعرف لجابان سماع من عبد اللہ۔ أخرجہ النسائی فی ’’الکبری‘‘: ۴۹۱۵، والدارمی: ۲/ ۱۱۲، وابن حبان: ۳۳۸۳، والطیالسی: ۲۲۹۵ (انظر: ۶۸۹۲)

Wazahat

فوائد:… کوئی شک نہیں کہ ولد الزنا اپنا سبب بننے والے دو افراد کی برائی کا ذمہ دار نہیں ہے، نہ اس کو اس چیز کا طعنہ دیا جا سکتاہے، لیکن دیکھایہ گیا ہے کہ ایسے بچے معاشرے کے قیمتی افراد نہیں بنتے، ان کا رجحان گھٹیا افراد کی طرف ہوتا ہے۔