Blog
Books
Search Hadith

اجنبی عورت کو دیکھنے کے حرام ہونے کا بیان، کیونکہیہ زنا کے مقدمات میں سے ہے

۔ (۶۶۵۹)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((کُتِبَ عَلَی ابْنِ آدَمَ نَصِیْبُہُ مِنَ الزِّنَا اَدْرَکَ لَا مَحَالَۃَ، فَالْعَیْنُ زِنْیَتُہَا النَّظْرُ وَیُصَدِّقُہَا الْاَعْرَاضُ وَاللِّسَانُ زِنْیَتُہُ النُّطْقُ وَالْقَلْبُ الْمُتَمَنِّیْ وَالْفَرْجُ یُصَدِّقُ مَا ثَمَّ وَیُکَذِّبُ۔)) (مسند احمد: ۸۱۹۹)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: آدم کے بیٹے پر اللہ تعالیٰ نے اس کے زنا کا حصہ لکھ دیا ہے، وہ اس کو لا محالہ طور پر پائے گا، آنکھ کا زنا دیکھنا ہے، پھر مختلف (روحانی) بیماریاں اس کی تصدیق کرتی ہیں، زبان کا زنا بولنا ہے، دل تمنا کرنے والا ہوتا ہے اور شرمگاہ ان سب امور کی تصدیق کرتی ہے یا پھر تکذیب۔
Haidth Number: 6659
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۵۹) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین۔ أخرجہ ابن حبان: ۴۴۲۱ (انظر: ۸۲۱۵)

Wazahat

فوائد:… اللہ تعالی نے لوح محفوظ میں وہ نیکیاں اور برائیاں بھی لکھ دی ہیں، جو ہر انسان نے کرنی ہیں، اسی چیز کو اللہ تعالی کا علم یا تقدیر کہتے ہیں، لیکن اس ریکارڈ کا یہ معنی نہیں کہ انسان برے اعمال کر کے گنہگار نہیں ہو گا، اگر اللہ تعالی کو علم ہے کہ فلاں بندے نے بدکاری کرنی ہے تو اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ اس معاملے میں بندے کو معذور سمجھا جائے۔