Blog
Books
Search Hadith

اجنبی عورت پر اچانک پڑ جانے والی نگاہ کی معافی کا اور ایسی نگاہ کے بعد نظر جھکا لینے کے ثواب بیان اور آپ a کا فرمان کہ ’’جب کوئی آدمی کسی عورت کو دیکھے اور وہ اس کو پسند آ جائے تو وہ اپنی بیوی کے پاس پہنچے (اور جماع کرے)

۔ (۶۶۶۴)۔ عَنْ اَبِیْ أُمَامَۃَ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَا مِنْ مُسْلِمٍ یَنْظُرُ إِلٰی مَحَاسِنِ امْرَأَۃٍ أَوَّلَ مَرَّۃٍ ثُمَّ یَغُضُّ بَصَرَہُ اِلَّا أَحْدَثَ اللّٰہُ لَہُ عِبَادَۃًیَجِدُ حَلَاوَتَہَا۔)) (مسند احمد: ۲۲۶۳۴)

۔ سیدنا ابو امامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس مسلمان کی پہلی مرتبہ کسی عورت کے محاسن پر نظر پڑتی ہے، لیکن پھر وہ اپنی نظر کو پست کر لیتاہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایسی عبادت پیدا کر دیتا ہے کہ وہ اس کی مٹھاس محسوس کرتا ہے۔
Haidth Number: 6664
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۶۴) اسنادہ ضعیف جدا، علی بن یزید بن أبی ھلال الالھانی واھی الحدیث وعبید اللہ بن زحر ضعیفیعتبر بہ۔ أخرجہ البیھقی فی ’’شعب الایمان‘‘: ۵۴۳۱، والطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۷۸۴۲ (انظر: ۲۲۲۷۸)

Wazahat

فوائد:… بہرحال اس قسم کے حرام کردہ امور سے بچتے وقت مؤمن کو اپنے مزاج میں لذت اور حلاوت محسوس ہوتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ حرام سے اجتناب کرنا عبادت گزاری کی بڑی اقسام میں سے ہے، اس لیے ایسا کرتے وقت اللہ تعالی کے قرب کا احساس ہوتا ہے اور نبی کریمa سے محبت بڑھ جاتی ہے، جس کا لازمی نتیجہیہ ہے کہ مزاج فرحت و مسرت محسوس کریں۔