Blog
Books
Search Hadith

عورت کا اجنبی مرد کو دیکھنے کا بیان

۔ (۶۶۶۷)۔ عَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَ: کُنْتُ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَمَیْمُوْنَۃُ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا فَأَقْبَلَ ابْنُ أُمِّ مَکْتُوْمٍ حَتّٰی دَخَلَ عَلَیْہِ وَذَالِکَ بَعْدَ أَنْ أَمَرَنَا بِالْحِجَابِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِحْتَجِبَا مِنْہُ۔)) فَقُلْنَا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! ألَیْسَ أَعْمٰی لَا یُبْصِرُنَا وَلَا یَعْرِفُنَا؟ قَالَ: ((أَفَعَمْیَاوَانِ أَنْتُمَا؟ أَ لَسْتُمَا تُبْصِرَانِہِ۔)) (مسند احمد: ۲۷۰۷۲)

۔ سیدنا ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں اور سیدہ میمونہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا دونوں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس بیٹھی ہوئی تھیں، سیدنا ابن ام مکتوم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس داخل ہوئے، یہ پردہ کے حکم کے نازل ہونے کے بعد کی بات ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں فرمایا: اس سے پردہ کرو۔ ‘ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ تو نابینا آدمی ہیں، نہ ہمیں دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہمیں پہچان سکتے ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تم دونوں بھی نابینا ہو، کیا تم اس کو دیکھ نہیں رہی ہو۔
Haidth Number: 6667
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۶۷) اسنادہ ضعیف لجھالۃ حال نبھان۔ أخرجہ ابوداود: ۴۱۱۲، والترمذی: ۲۷۷۸ (انظر: ۲۶۵۳۷)

Wazahat

فوائد:… یہ روایت تو ضعیف ہے، لیکن اللہ تعالی کے اس فرمان سے یہی مسئلہ ثابت ہوتا ہے: {وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِھِنَّ}… (النور: ۳۰) ’’اور ایماندار عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی نگائیں جھکا کر اس مسئلہ کے معارض جتنی روایات پیش کی جاتی ہیں، ان میں احتمال پایا جاتا ہے۔