Blog
Books
Search Hadith

بغیر کسی اوٹ کے مرد کا مرد کے ساتھ اور عورت کا عورت کے ساتھ لیٹنے سے ممانعت کا بیان

۔ (۶۶۷۲)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((لَا یُبَاشِرُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ فِی الثَّوْبِ الْوَاحِدِ۔)) (مسند احمد: ۱۴۸۹۷)

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایک ہی کپڑے میں مرد، مرد کے ساتھ اپنا جسم نہ ملائے۔
Haidth Number: 6672
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۷۲) صحیح لغیرہ۔ أخرجہ الحاکم: ۴/۲۸۷، والطبرانی فی ’’الاوسط‘‘: ۵۲۱۴(انظر: ۱۴۸۳۶)

Wazahat

فوائد:… عورت کا عورت کے ساتھ ا ور مرد کا مرد کے ساتھ ننگے ہو کر ایک لحاف یا کپڑے میں لیٹنا منع ہے، کیونکہیہ بے پردگی، بد تہذیبی اور گندے خیالات کے پیدا ہونے کا سبب ہے اور بعض صورتوں میں اس سے کسی بڑے حرام کام کے ارتکاب کا خطرہ ہوسکتا ہے۔