Blog
Books
Search Hadith

بغیر کسی اوٹ کے مرد کا مرد کے ساتھ اور عورت کا عورت کے ساتھ لیٹنے سے ممانعت کا بیان

۔ (۶۶۷۳)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ: وَلَا تُبَاشِرُ الْمَرْأَۃُ الْمَرْأَۃَ فِی الثَّوْبِ الْوَاحِدِ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا یُبَاشِرُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ وَلَا الْمَرْأَۃُ الْمَرْأَۃَ اِلَّا الْوَلَدَ وَالْوَالِدَ۔)) وَفِیْ رِوَایَۃٍ: ((أَلَا لَا یُفْضِیْنَّ رَجُلٌ إِلٰی رَجُلٍ وَلَا اِمْرَأَۃٌ إِلَی امْرَأَۃٍ اِلَّا إِلٰی وَلَدٍ أَوْ وَالِدٍ۔)) (مسند احمد: ۹۷۷۴)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ عورت عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں مباشرت نہ کرے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مرد مرد کے ساتھ اور عورت عورت کے ساتھ نہ لیٹے، ما سوائے اولاد اور والدین کے۔ ایک روایت میں ہے: ہر گز کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ اور کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ نہ لیٹے، ما سوائے اولاد اور والدین کے۔
Haidth Number: 6673
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۷۳) تخریج: حدیث صحیح دون قولہ: ’’الا الولد والوالد‘‘، وھذا اسناد ضعیف لجھالۃ الطفاوی شیخ ابی نضرۃ۔ أخرجہ ابوداود: ۲۱۷۴، والترمذی:۲۷۸۷ (انظر: ۹۷۷۵)

Wazahat

فوائد:… اگرچہ اولاد اور والدین کے باہمی تقدس کی وجہ سے حرام کام کے ارتکاب کا خطرہ تو نہیں ہوتا، لیکن اس کے باوجود ان کے لیے بھی اس طرح لیٹنا ممنوع ہے، کیونکہیہ بھی بے پردگی، بد تہذیبی اور گندے خیالات کے پیدا ہونے کا مستلزم ہے۔ اس حدیث میں اولاد اور والدین کو مستثنی کیا گیا ہے، لیکن استثنا والے یہ الفاظ ضعیف ہے۔