Blog
Books
Search Hadith

بغیر کسی اوٹ کے مرد کا مرد کے ساتھ اور عورت کا عورت کے ساتھ لیٹنے سے ممانعت کا بیان

۔ (۶۶۷۴)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تُباشِرُ الْمَرْأَۃُ الْمَرْأَۃَ حَتّٰی تَصِفَہَا لَزَوْجِہَا کَأَنَّمَا یَنْظُرُ إِلَیْہَا۔)) زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: ((اِلَّا أَنْ یََکُوْنَ بَیْنَہُمَا ثَوْبٌ۔)) (مسند احمد: ۳۶۰۹)

۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عورت، عورت کے ساتھ مل کر نہ سوئے حتیٰ کہ وہ اپنے خاوند کے لیے اس خاتون کا حلیہ بیان کرے گی گویا کہ وہ اس کو دیکھ رہا ہے۔ ایک روایت میںیہ الفاظ زائد ہیں: الا یہ کہ ان دونوں کے درمیان کپڑا ہو۔
Haidth Number: 6674
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۷۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۲۴۱ (انظر: ۳۶۰۹)

Wazahat

فوائد:… کسی خاتون کے لیے منع ہے کہ وہ اپنے خاوند کے سامنے دوسری خواتین کا حسن بیان کرے، ظاہر بات ہے کہ اس سے خاوند کے اندر غلط جذبات ابھر سکتے ہیں۔