Blog
Books
Search Hadith

ہیجڑوں کا عورتوں پر داخل ہونے سے ممانعت کا بیان

۔ (۶۶۸۰)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مُخَنِّثِی الرِّجَالِ الَّذِیْنَیَتَشَبَّہُوْنَ بِالنِّسَائِ وَالْمُتَرَجِّلَاتِ مِنَ النِّسَائِ الْمُتَشَبِّہَاتِ بِالرِّجَالِ، وَرَاکِبَ الْفَلَاۃِ وَحْدَہُ۔ (مسند احمد: ۷۸۴۲)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مردوں کے ان ہیجڑوں پر لعنت کی ہے، جو عورتوں سے مشابہت اختیار کرتے ہیں اور ان عورتوںپر بھی لعنت کی، جو مردوں کا سا انداز اپناتی ہیں اور ان کی مشابہت اختیار کرتی ہیں اور اس پر بھی لعنت کی ہے جو جنگل میں تنہا سفر کرتا ہے۔
Haidth Number: 6680
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۸۰) تخریج: صحیح دون قولہ ’’وراکب الفلاۃ وحدہ‘‘، وھذا اسناد ضعیف لجھالۃ طیب بن محمد۔ أخرجہ البیھقی فی ’’الشعب‘‘: ۴۷۲۸، وابن ابی شیبۃ: ۹/ ۶۳ (انظر: ۷۸۵۵)

Wazahat

فوائد:… اللہ تعالی نے مرد و زن دونوں کی وضع قطع، بول چال، چلن پھرن، نقل و حرکت اور دیگر کئی صفات علیحدہ علیحدہ بنائی ہیں اور ہر جنس کے لیے بعض خاص احکام نافذ کیے ہیں، مثلا لباس، خوشبو، سر کے بال، وغیرہ۔ ہر جنس کو چاہیے کہ وہ اپنی فطرتی صفات پر پابند رہے اور تکلف اختیار کرتے ہوئے مرد، عورت کی اور عورت، مرد کی صفات اختیار نہ کرے، وگرنہ وہ آپ a کی لعنت کے مستحق ٹھہریں گے۔