Blog
Books
Search Hadith

شادی شدہ زانی کو سنگسار کرنے اور کنوارے زانی کو کوڑے لگانے اور ایک سال تک جلاوطن کرنے کا بیان

۔ (۶۶۸۶)۔ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّہُ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِذَا نَزَلَ الْوَحْیُ عَلَیْہِ کَرَبَ لِذَالِکَ وَتَرَبَّدَ، فَأَوْحٰی إِلَیْہِ ذَاتَ یَوْمٍ فَلَقِیَ کَذَالِکَ فَلَمَّا سُرِّیَ عَنْہُ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((خُذُوْا عَنِّیْ قَدْ جَعَلَ اللّٰہُ لَھُنَّ سَبِیْلًا، اَلثَّیِّبُ بِالثَّیِّبِ وَالْبِکْرُ بِالْبِکْرِ، الثَّیِّبُ جَلْدُ مِائَۃٍ ثُمَّ رُجِمَ بِالْحِجَارَۃِ، وَالْبِکْرُ بِالْبِکْرِ جَلْدُ مِائَۃٍ ثُمَّ نَفْیُ سَنَۃٍ۔)) (مسند احمد: ۲۳۱۱۴)

۔ سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر وحی نازل ہوتی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کرب و اذیت کا سامنا کرتے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی رنگت تبدیل ہو جاتی، ایک دن جب آپ پر وحی کا نزول ہواتو آپ پر یہی کیفیت طاری ہو گئی، جب یہ کیفیت ختم ہوئی تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سیکھو مجھ سے سیکھو، اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے راستہ بیان کر دیا ہے، جب شادی شدہ خاتون کے ساتھ شادی شدہ مرد اور کنواری عورت کے ساتھ کنوارا مرد زنا کرے گا تو شادی شدہ کو سو کوڑے لگا کر رجم کیا جائے گا اور کنواروں کو سو کوڑے لگا کر ایک سال کے لیے جلا وطن کیا جائے گا۔
Haidth Number: 6686
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۸۶) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۶۹۰ (انظر: ۲۲۷۳۴)

Wazahat

فوائد:… یہ حدیث دراصل اس آیت کی تفسیر تھی: {وَالّٰتِیْیَاْتِیْنَ الْفَاحِشَۃَ مِنْ نِّسَآئِکُمْ فَاسْتَشْھِدُوْا عَلَیْھِنَّ اَرْبَعَۃً مِّنْکُمْ فَاِنْ شَھِدُوْا فَاَمْسِکُوْھُنَّ فِی الْبُیُوْتِ حَتّٰییَتَوَفّٰھُنَّ الْمَوْتُ اَوْ یَجْعَلَ اللّٰہُ لَہُنَّ سَبِیْلَا}… ’’تمہاری عورتوں میں جو بے حیائی کا کام کریں، ان پر اپنے میں سے چار گواہ طلب کرو، اگر وہ گواہی دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں قید رکھو، یہاں تک کہ موت ان کی عمریں پوری کر دے، یا اللہ تعالیٰ ان کے لئے کوئی اورراستہ نکالے۔‘‘ (سورۂ نسائ: ۱۵) اس حدیث میں آپa زانیوں کی سزائیں بیان کر کے اسی راستے کی وضاحت کررہے ہیں۔