Blog
Books
Search Hadith

شادی شدہ زانی کو سنگسار کرنے اور کنوارے زانی کو کوڑے لگانے اور ایک سال تک جلاوطن کرنے کا بیان

۔ (۶۶۸۸)۔ عَنِ الْشَّعْبِیِّ قَالَ: أُتِیَ عَلَیٌّ بِزَانٍ مُحْصَنٍ فَجَلَدَہُ یَوْمَ الْخَمِیْسِ مِائَۃَ جَلَدَۃٍ ثُمَّ رَجَمَہُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَقِیْلَ لَہُ: جَمَعْتَ عَلَیْہِ حَدَّیْنِ، فَقَالَ: جَلَدْتُہُ بِکِتَابِ اللّٰہِ وَرَجَمْتُہُ بِسُنَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۹۴۱)

۔ امام شعبی کہتے ہیں کہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس ایک شادی شدہ زانی کو لایا گیا،انھوں نے اس کو جمعرات کے دن سو کوڑے لگائے اور پھر جمعہ کے دن اس کو رجم کر دیا، کسی نے ان سے کہا: آپ نے تو اس پر دو حدّیں جمع کر دیں ہیں؟ انھوں نے کہا: میں نے کتاب اللہ کی روشنی میں اس کو کوڑے مارے ہیں اور سنت ِ رسول کی روشنی میں رجم کیا ہے۔
Haidth Number: 6688
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۸۸) اسنادہ صحیح علی شرط مسلم۔ أخرجہ ابویعلی: ۲۹۰، والدارقطنی: ۳/ ۱۲۳ (انظر: ۹۴۱)

Wazahat

فوائد:… الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سیدنا علیb کا اجتہاد تھا، لیکن سابق حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ ایسا کرنا رسول اللہa کی سنت ہے۔