Blog
Books
Search Hadith

ماعزبن مالک اسلمی کے قصے اور رجم کا بیان

۔ (۶۶۹۳)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ نُعَیْمِ بْنِ ھَزَّالٍ أَنَّ ھَزَّالًا کَانَ اِسْتَأْجَرَ مَاعِزَ بْنَ مَالِکٍ وَکَانَتْ لَہُ جَارِیَۃٌ،یُقَالُ لَھَا: فَاطِمَۃُ، قَدْ أَمْلَکَتْ وَکَانَتْ تَرْعٰی غَنَمًا لَھُمْ وَأَنَّ مَاعِزًا وَقَعَ عَلَیْہَا فَأَخْبَرَ ھَزَّالًا فَخَدَعَہُ فَقَالَ: اِنْطَلِقْ إِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَخْبِرْہُ، عَسٰی أَنْ یَنْزِلَ فِیْکَ قُرْآنٌ، فَأَمَرَ بِہِ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَرُجِمَ، فَلَمَّا عَضَّتْہُ مَسُّ الْحِجَارَۃِ انْطَلَقَ یَسْعٰی فَاسْتَقْبَلَہُ رَجُلٌ بِلَحْیِ جَزُوْرٍ أَوْ سَاقِ بَعِیْرٍ فَضَرَبَہُ بِہِ فَصَرَعَہُ فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((وَیْلَکَیَاھَزَّالُ! لَوْ کُنْتَ سَتَرْتَہُ بِثَوْبِکَ کَانَ خَیْرًا لَکَ۔)) (مسند احمد: ۲۲۲۳۶)

۔ (دوسری سند) نعیم بن ہزال سے روایت ہے کہ سیدنا ہزال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ماعز بن مالک کو کرائے پر رکھا اور ہزال کی فاطمہ نامی ایک لونڈی تھی،اس نے خاوند سے طلاق لے رکھی تھی اور وہ بکریاں چرایا کرتی تھی۔ ماعز نے اس سے برائی کر لی اور پھر سیدنا ہزال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو بھی بتا دیا، انھوں نے اس کو دھوکہ دیا اور کہا:تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس جا اورآپ کو اس وقوعے پر مطلع کر، ممکن ہے کہ تیرے بارے میں قرآن مجید نازل ہو اور اس طرح کوئی بہتر سبیل نکل آئے، جب اس نے تفصیل بتائی تو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کو رجم کرنے کا حکم دے دیا،پس اس کو رجم کیا جانے لگا، جب اس کو پتھر لگے تو وہ بھاگ پڑا، آگے سے ایک آدمی اونٹ کے جبڑے کییا پنڈلی کی ایک ہڈی لے کرآ رہا تھا، اس نے اس کو وہ ہڈی مار کر گرا دیا، بعد میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’اے ہزال! تیرے لیے ہلاکت ہو، اگر تو نے اپنے کپڑے سے اس پر پردہ کیا ہوتا تو یہ تیرے لیے بہتر تھا۔
Haidth Number: 6693
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۹۳) تخریج:انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

Not Available