Blog
Books
Search Hadith

ماعزبن مالک اسلمی کے قصے اور رجم کا بیان

۔ (۶۶۹۵)۔ ) وَعَنْہُ اَیُضًا قَالَ: جَائَ مَاعِزُ بْنُ مَالِکٍ إِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَاعْتَرَفَ عِنْدَہُ بِالزِّنَا، قَالَ: فَحَوَّلَ وَجْہَہُ، قَالَ: فَجَائَ فَاعْتَرَفَ مِرَارًا فَأَمَرَ بِرَجْمِہِ فَرُجِمَ، ثُمَّ أُتِیَ فَأُخْبِرَ، فَقَامَ فَحَمِدَ اللّٰہَ وَأَثْنٰی عَلَیْہِ ثُمَّ قَالَ: ((مَا بَالُ رِجَالٍ کُلَّمَا نَفَرْنَا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ تَبَارَکَ وتَعَالٰی تَخَلَّفَ عِنْدَھُنَّ أَحَدُھُمْ، لَہُ نَبِیْبٌ کَنَبِیْبِ التَّیْسِیَمْنَحُ اِحْدَاھُنَّ الْکُثْبَۃَ، لَئِنْ أَمْکَنَنِی اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ مِنْہُمْ لَأَجْعَلَنَّہُمْ نَکَالًا۔)) (مسند احمد: ۲۱۲۸۹)

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے اس طرح بھی روایت ہے کہ ماعز بن مالک ،نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور زنا کا اعتراف کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا چہرہ پھیر لیا، لیکن وہ اُس طرف سے آگیا اور پھر زنا کا اعتراف کیا اور پھر بار بار اعتراف کیا، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کو سنگسار کرنے کا حکم دیا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بتلایا گیا کہ اس کو سنگسار کیا جا چکا ہے، پس آپ کھڑے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی حمدو ثناء بیان کی اورپھر فرمایا: ان لوگوں کاکیا بنے گا کہ جب ہم اللہ تعالیٰ کی راہ میں جاتے ہیں تو کوئی آدمی پیچھے رہ جاتا ہے تو وہ اپنی خواہش کی شدت کو پورا کر نے کے لئے بکرے کی سی آواز نکالتا ہے اور تھوڑا سا دورہ دے کر ایک عورت کو پھنسا لیتا ہے،اللہ کی قسم! اگر اللہ تعالی نے مجھے کسی ایسے شخص پر قدرت دی تو میں اس کو لوگوں کے لیے عبرت بناؤں گا۔
Haidth Number: 6695
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۶۹۵) تخریج: انظر الحدیث السابق۔ أخرجہ (انظر: )

Wazahat

فوائد:… آپa کا اعراض کرنے کا مقصد یہ تھا کہ شاید وہ اس اعتراف سے باز آ جائے اور اس طرح سزا سے بچ جائے۔ معلوم ہوا کہ جو آدمی مجاہدین کے گھر والوں کا لحاظ بھی نہیں کرتا، وہ سخت سزا کا مستحق ہے، غور کیا جائے کہ کسی کو پتھر مار مار کر موت کے گھاٹ اتار دینابڑی سخت سزا ہے، لیکن نبی کریمa ایسے مجرم کو اس سے بھی سخت سزا دینے کا ارادہ کرتے ہیں۔ اضافی سزا دینے کی بات تو نہیں کی گئی۔ کسی شادی شدہ انسان کو سو کوڑے لگا کر پھر اسے رجم کیا جائے تو یہی بڑی سخت سزا ہے اور لوگوں کے لیے عبرت کا سامان ہے۔ (عبداللہ رفیق)