Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کے سنت ہونے کا بیان کہ گواہ خود سنگسار کرنے کی ابتداء کرے اور زانی کے اقرار کرنے کی صورت میں حکمران ابتداء کرے، نیز اس چیز کا بیان کہ شادی شدہ زانی کو کوڑے لگا کر رجم کیا جائے

۔ (۶۷۱۶)۔ عَنِ الشَّعْبِیِّ اَنَّ شَرَاحَۃَ الْھَمْدَانِیَّۃَ أَتَتْ عَلِیًّا رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فَقَالَتْ: اِنِّیْ زَنَیْتُ، فَقَالَ: لَعَلَّکِ غَیْرٰی، لَعَلَّکِ رَاَیْتِ فِیْ مَنَامِکِ، لَعَلَّکِ اسْتُکْرِھْتِ؟ (وَفِیْ لَفْظٍ: لَعَلَّ زَوْجَکِ جَائَ کِ) فَکُلٌّ تَقُوْلُ: لَا، فَجَلَدَھَا یَوْمَ الْخَمِیْسِ وَرَجَمَہَا یَوْمَ الْجُمُعَۃِ، وَقَالَ: جَلَدْتُہَا بِکِتَابِ اللّٰہِ وَرَجَمْتُہَا بِسُنَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۱۸۵)

۔ شعبی سے یہ بھی مروی ہے، وہ کہتے ہیں: شراحہ ہمدانیہ، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس آئی اور کہا: میں نے زنا کیا ہے، انھوں نے کہا: شاید تیری غیرت پیدا ہو گئی ہو، یا خواب دیکھا ہو، یا تجھے مجبور کیا گیا ہو، ایک روایت میں ہے: شاید تیرا خاوند تیرے پاس آیا ہو، لیکن اس نے ہر سوال کے جواب میںکہا: نہیں، نہیں، پس سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اسے جمعرات کو کوڑے لگائے اور جمعہ کے دن رجم کیا اور کہا: میں کتاب اللہ کی روشنی میں اس کو کوڑے لگائے ہیں اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی سنت کی روشنی میں رجم کیا ہے۔
Haidth Number: 6716
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۷۱۶) تخریج: حدیث صحیح، وانظر الحدیث السابق

Wazahat

فوائد:… حدیث نمبر (۶۶۸۷، ۶۶۸۸) کی شرح میں وضاحت ہو چکی ہے کہ شادی شدہ زانی کو دو سزائیں دی جائیں گی، پہلے سو کوڑے لگائے جائیں گے اور پھر اس کو رجم کر دیا جائے گا۔