Blog
Books
Search Hadith

سنگسار ہونے والے کے لئے گڑھا کھودنے کا بیان

۔ (۶۷۲۵)۔ عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَجَمَ امْرَأَۃً، فَأَمَرَنِی أَنْ أَحْفِرَلَھَا فَحَفَرْتُ لَھَا إِلٰی سُرَّتِیْ۔ (مسند احمد: ۲۱۸۷۸)

۔ سیدنا ابوذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک عورت کو رجم کیا اور مجھے حکم دیا کہ میں اس کے لئے گڑھا کھودوں، پس میں نے اپنی ناف تک گہرا گڑھا کھودا۔
Haidth Number: 6725
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۷۲۵) اسنادہ ضعیف لضعف جابر بن یزید الجعفی، وثابت بن سعد لم نتبینہ (انظر: ۲۱۵۴۵)

Wazahat

فوائد:… صحیح مسلم (۱۶۹۵) کی روایت میں ہے کہ آپa نے خاتون کے لیے اس کے سینے تک گڑھا کھدوایا تھا۔ ان احادیث سے معلوم ہوا کہ رجم کرنے کے لیے گڑھا کھودا جائے گا۔