Blog
Books
Search Hadith

اس شخص کا بیان جو مَحرم عورت سے منہ کالا کرے یا کسی چوپائے سے برائی کرے یا قومِ لوط والا عمل کر بیٹھے

۔ (۶۷۳۱)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اُقْتُلُوْا الْفَاعِلَ وَالْمَفْعُوْلَ بِہِ فِیْ عَمَلِ قَوْمِ لُوْطٍ وَالْبَہِیْمَۃَ وَالْوَاقِعَ عَلَی الْبَہِیْمَۃِ، وَمَنْ وَقَعَ عَلٰی ذَاتِ مَحْرَمٍ فَاقْتُلُوْہْ۔)) (مسند احمد: ۲۷۲۷)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قوم لوط کے عمل میں ملوث فاعل اور مفعول دونوں کوقتل کر دو اور جانور کو بھی قتل کر دو اور جو جانور پر واقع ہو ا ہے، اس کو بھی قتل کر دو اور جو ذی محرم سے زنا کرے، اسے بھی قتل کر دو۔
Haidth Number: 6731
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۷۳۱) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف ابن ابی حبیبۃ۔ أخرجہ دون ذکر حد اللواط ابن ماجہ: ۴۵۶۴، وأخرجہ الترمذی بحکم من وقع علی ذات محرم فقط: ۱۴۶۲(انظر: ۲۷۲۷)

Wazahat

فوائد:… سیدنا عبد اللہ بن عباس d سے مروی ہے کہ رسول اللہ a نے فرمایا: ((مَنْ وَجَدْتُّمُوْہٗیَعْمَلُ عَمَلَ قَوْمِ لُوْطٍ فَاقْتُلُوا الْفَاعِلَ وَالْمَفْعُوْلَ بِہٖ۔))…’’جسشخصکوتماسحالمیں پاؤ کہ وہ قوم لوط والی بد فعلی کر رہا ہو تو فاعل اور مفعول دونوں کو قتل کر دو۔‘‘ (ابو داود: ۴۴۶۲، ابن ماجہ: ۲۵۶۱، ترمذی: ۱۴۵۶، قال الالبانی: صحیح)