Blog
Books
Search Hadith

اہل کتاب کے شادی شدہ زانی کو رجم کرنے اور اس معاملے میں اسلام کے شرط نہ ہونے کا بیان

۔ (۶۷۳۹)۔ حَدَّثَنَا ھُشَیْمٌ قَالَ الشَّیْبَانِیُّ: أَخْبَرَنِیْ قَالَ: قُلْتُ لِاِبْنِ اَبِیْ أَوْفٰی: رَجَمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ؟ قَالَ: نَعَمْ، یَہُوْدِیًّا وَیَہُوْدِیَّۃً، قَالَ: قُلْتُ: بَعْدَ نُزُوْلِ النُّوْرِ أَوْ قَبْلَہَا؟ قَالَ: لَا أَدْرِیْ۔ (مسند احمد: ۱۹۳۳۷)

۔ شیبانی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابن ابی اوفی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: کیا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے رجم کیا تھا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہودی مرد اور یہودی عورت کو رجم کیا تھا۔ میں نے کہا: سورۂ نور کے نزول سے پہلے کیا تھا یا بعد میں، انھوں نے کہا: اس کا تو مجھے علم نہیں ہے۔
Haidth Number: 6739
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۷۳۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۸۱۳، ومسلم: ۱۷۰۲(انظر: ۱۹۱۲۶)

Wazahat

فوائد:… سورۂ نور کے نزول کے بارے میں سوال سے مراد یہ آیت تھی: { اَلزَّانِیَۃُ وَالزَّانِیْ فَاجْلِدُوْا کُلَّ وَاحِدٍ مِّنْھُمَا مِائَۃَ جَلْدَۃٍ}… ’’زانی مرد اور زانی عورت، ان میں سے ہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ۔‘‘ (سورۂ نور: ۲) سنن ابی داود میں بھی اس موضوع سے متعلقہ تفصیلی روایات موجود ہیں، ان تمام روایات کے سیاق و سباق سے پتہ چلتا ہے کہ نبی کریمa نے تورات کی روشنی میں ان یہودیوں کے درمیان فیصلہ کیا تھا، نہ کہ اسلام کا حکم ہونے کی وجہ سے۔