Blog
Books
Search Hadith

زانی غلام کی پچاس کوڑے حد ہونے کا بیان

۔ (۶۷۴۱)۔ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ اَبِیْہِ أَنَّ یُحَنَّسَ وَصَفِیَّۃَ کَانَا مِنْ سَبْیِ الْخُمُسِ فَزَنَتْ صَفِیَّۃُ بِرَجُلٍ مِنَ الْخُمُسِ فَوَلَدَتْ غُلَامًا فَادَّعَاہُ الزَّانِی وَیُحَنَّسُ فَاخْتَصَمَا إِلٰی عُثْمَانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فَرَفَعَہُمَا إِلٰی عَلِیِّ بْنِ اَبِیْ طَالِبٍ، فَقَالَ عَلِیٌّ: أَقْضِی فِیْہِمَا بِقَضَائِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاھِرِ الْحَجَرُ وَجَلَدَ ھُمَا خَمْسِیْنَ خَمْسِیْنَ۔ (مسند احمد: ۸۲۰)

۔ سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ یحنس اور صفیہ مال غنیمت کے خُمُس کے قیدیوں میں سے تھے، صفیہ نے خُمُس کے آدمی سے زنا کیا اور بچہ بھی جنم دیا، زانی اور یحنس دونوں نے اس بچے کا دعویٰ کر دیا اور اپنا جھگڑا لے کر سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس آ گئے، انہوں نے ان کو سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی طرف بھیج دیا، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں ان کے بارے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ کروں گا اور وہ یہ ہے کہ بچہ اسے ملے گا جس کے بستر پر پیدا ہوا ہے اورزانی کے لیے پتھر ہوں گے، پھر انھوں نے ان دونوں کو پچاس پچاس کوڑے لگائے۔
Haidth Number: 6741
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۷۴۱) تخریج: اسنادہ ضعیف، سعد بن معبد لم یرو عنہ غیر ابنہ، ولم یوثقہ غیر ابن حبان، والحجاج بن ارطاۃ مدلس وقد عنعن۔ أخرجہ مختصرا البزار: ۸۱۶ (انظر: ۸۲۰)

Wazahat

فوائد:… ارشادِ باری تعالی ہے: { فَاِذَآ اُحْصِنَّ فَاِنْ اَتَیْنَ بِفَاحِشَۃٍ فَعَلَیْھِنَّ نِصْفُ مَا عَلَی الْمُحْصَنٰتِ مِنَ الْعَذَابِ } … ’’پس جب یہ لونڈیاں نکاح میں آ جائیں، پھر اگر وہ بے حیائی کا کام کریں تو انہیں آدھی سزا ہے، اس سزا سے جو آزاد عورتوں کی ہے۔‘‘ (سورۂ نسائ: ۲۵) یعنی لونڈیوں کو سو (۱۰۰) کے بجائے نصف یعنی پچاس کوڑوں کی سزادی جائے گی، گویا ان کے لیے سزائے رجم نہیں ہے، کیونکہ وہ نصف نہیں ہو سکتی، اگلے باب کی احادیث سے مزید وضاحت ہو گی۔