Blog
Books
Search Hadith

آقا کا اپنے غلام پر حد نافذ کرنے کا بیان

۔ (۶۷۴۶)۔ حَدَّثَنَا یَعْقُوْبُ ثَنَا ابْنُ أَخِی ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عَمِّہِ قَالَ: أَخْبَرَنِی عُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ اَنَّ شِبْلَ بْنَ حَامِدٍ الْمُزَنِیَّ أَخْبَرَہُ أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ مَالِکٍ الْأَوْسِیَّ أَخْبَرَہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ لِلْوَلِیْدَۃِ: ((إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوْھَا، ثُمَّ اِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوْھَا، ثُمَّ اِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوْھا، ثُمَّ اِنْ زَنَتْ فَبِیْعُوْھَا وَلَوْ بِضَفِیْرٍ (وَالضَّفِیْرُ الْحَبْلُ) فِی الثَّالِثَۃِ أَوْ فِی الرَّابِعَۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۹۲۲۶)

۔ سیدنا عبد اللہ بن مالک اوسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے لونڈی کے بارے میں فرمایا: اگروہ زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ، اگر وہ پھر زنا کرے تو پھر اسے کوڑے لگاؤ، اگر وہ تیسری بار زنا کرے تو پھر اسے حدّ لگاؤ، اگر وہ اس کے بعد بھی زنا کرے تو اسے فروخت کر دو، اگرچہ ایک رسی کے عوض بیچنا پڑے۔ بیچنے کی بات تیسرییا چوتھی مرتبہ کی تھی۔
Haidth Number: 6746
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۷۴۶) تخریج: حدیث صحیح لغیرہ (انظر: ۱۹۰۱۷)

Wazahat

فوائد:… تین چار بار حد لگنے کے باوجود برائی سے باز نہ رہنے کا مطلب یہ ہوا کہ لونڈی میں شرّ غالب آ چکا ہے اور وہ خیر و بھلائی سے دور ہو گئی ہے، لہذا اس کو فروخت کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔