Blog
Books
Search Hadith

جب غلام، آقا کی چوری کرے تو کیا اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا، نیز بھاگے ہوئے غلام کا حکم کیا ہے، جب وہ چوری کرے

۔ (۶۷۶۵)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((إِذَا أَبَقَ الْعَبْدُ (وقَالَ مَرَّۃً: إِذَا سَرَقَ) فَبِعْہُ وَلَوْ بِنَشٍّ۔)) وَالنَّشُّ: نِصْفُ الْأُوْقِیَّۃِ۔ (مسند احمد: ۹۰۱۸)

۔ (دوسری سند) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب غلام بھاگ جائے، راوی نے ایک بار یہ الفاظ کہے: جب غلام چوری کرے تو اسے فروخت کر دے، اگرچہ بیس درہم کے عوض فروخت کرنا پڑے۔
Haidth Number: 6765
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۷۶۵) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… یہ حدیث تو ضعیف ہے، البتہ درج ذیل حدیث ملاحظہ کریں: سیدنا علیb سے روایت ہے کہ نبی کریمa کی ایک لونڈی نے زنا کیا اور آپ a نے مجھے حکم دیا کہ میں اس پر حد قائم کروں، لیکن جب میں اس کے پاس آیا تو اس کو اس حال میں پایا کہ ابھی اس کا نفاس کا خون خشک نہیں ہوا تھا، میں نبی کریمaکے پاس واپس آ گیااور آپ a کو صورتحال پر مطلع کیا۔ آپ a نے فرمایا: ((إِذَا جَفَّتْ مِنْ دَمِہَا فَأَقِمْ عَلَیْہَا الْحَدَّ، أَقِیْمُوْا الْحُدُوْدَ عَلٰی مَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ۔…)) ’’جب اس کا خون خشک ہو جائے تو پھر اس کو حد لگانا،اپنے غلاموں پر بھی حدیں قائم کیا کرو۔‘‘ دیکھیں: حدیث نمبر (۶۷۲۱) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ غلاموں اور لونڈیوں پر حدود نافذ کی جائیں گی، جب تک ان کو مستثنی کرنے والی کوئی واضح نص نہ آ جائے۔ امام مالک، امام شافعی اور عام اہل علم کییہی رائے ہے کہ چوری کی حدّ غلام اور لونڈی پر نافذ کی جائے گی۔