Blog
Books
Search Hadith

چوتھی مرتبہ شرابی کو قتل کرنے اور پھر اس حکم کے منسوخ ہو جانے کا بیان

۔ (۶۷۹۴)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنْ سَکَرَ فَاجْلِدُوْہُ، ثُمَّ إِنْ سَکَرَ فَاجْلِدُوْہُ، فَاِنْ عَادَ فِی الرَّابِعَۃِ فَاضْرِبُوْا عُنُقَہُ۔)) قَالَ الزُّھْرِیُّ: فَأُتِیَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِرَجُلٍ سَکْرَانٍ فِی الرَّابِعَۃِ فَخَلّٰی سَبِیْلَہُ۔ (مسند احمد: ۷۸۹۸)

۔ (دوسری سند) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر کوئی شراب پئے تو اسے حد لگائو، پھر اگر وہ پئے تو اسے حد لگائو، اگر وہ چوتھی مرتبہ پئے تو اس کی گردن اڑا دو۔ امام زہری کہتے ہیں کہ رسو ل اکرم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس چوتھی مرتبہ ایک آدمی کو لایا گیا،وہ نشے میں تھا، لیکن آپ نے اسے چھوڑدیا۔
Haidth Number: 6794
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۷۹۴) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ شرابی کو قتل کرنے کی حدّ منسوخ ہو چکی ہے، امام ترمذی نے کہا: شروع میں قتل کی سزا تھی، لیکن پھر اس کو منسوخ کر دیا گیا …۔عام اہل علم کے نزدیکیہی رائے معتبر ہے، ہمارے علم کے مطابق قدیم و جدید اہل علم میں قتل کے منسوخ ہو جانے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔