Blog
Books
Search Hadith

پاؤں کو دھونے کی کیفیت

۔ (۶۸۳)۔عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أَبِی مَالِکٍ وَأَبِی الْأَزْہَرِ، أَنَّ مُعَاوِیَۃَ ؓ أَرَاہُمْ وُضُوئَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَتَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وََٖغَسَلَ رِجْلَیْہِ بِغَیْرِ عَدَدٍ۔ (مسند أحمد: ۱۶۹۸۰)

یزید بن ابی مالک اور ابو ازہر کہتے ہیں کہ سیدنا معاویہ ؓ نے ان کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا وضو کر کے دکھایا، پھر انھوں نے اعضا کو تین تین مرتبہ ، البتہ پاؤں کو دھوتے وقت تعداد کا خیال نہ رکھا۔
Haidth Number: 683
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۸۳) تخریج: صحیح لغیرہ۔ أخرجہ ابوداود: ۱۲۵(انظر: ۱۶۸۵۵)

Wazahat

فوائد:… یہ حدیث آگے آ رہی ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے تین تین بار وضو کیا اور پھر فرمایا: یہ وضو ہے، جس نے اس سے زیادہ مرتبہ دھویا، پس تحقیق اس نے برا کیا، زیادتی کی اور ظلم کیا۔ اگر مذکورہ بالا حدیث میں راوی کی مراد پاؤں کو تین بار سے بھی زیادہ دھونا ہے، تو اس کو کسی ایسی مجبوری پر محمول کیا جائے گا، جس نے تین بار سے زیادہ دھونے کا تقاضا کیا۔