Blog
Books
Search Hadith

خصی ہونے اور دنیا سے علیحدگی اختیار کرنے سے ممانعت کا بیان

۔ (۶۸۳۸)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: جَائَ شَابٌّ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ A فَقَالَ: أَ تَأْذَنُ لِی فِی الْخِصَائِ؟ فَقَالَ: ((صُمْ وَ سَلِ اللّٰہَ مِنْ فَضْلِہِ۔)) (مسند احمد: ۱۵۱۰۲)

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک نوجوان نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور کہا: کیا آپ مجھے خصی ہونے کی اجازت دیں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: روزے رکھ اور اللہ تعالیٰ سے اس کے فضل کا سوال کر۔
Haidth Number: 6838
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۸۳۸) تخریج: صحیح لغیرہ (انظر: ۱۵۰۳۶)

Wazahat

فوائد:… یہ بہت خوبصورت جواب ہے، فی الوقت کسی چیز کے اسباب نہ ہونے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آدمی اپنے آپ کو مستقل طور پر اس چیز سے محروم کر دے، اس کو چاہیے کہ وہ اپنے وجود کو کنٹرول کرنے کے لیے عارضی بندوبست کرے اور اللہ تعالی سے اس کے فضل کا سوال کرے، روزہ اپنی جگہ پر مستقل عبادت ہے، لیکن غیر شادی شدہ آدمی کے لیے شہوت کو کنٹرول کرنے کا عارضی بندو بست ہے۔