Blog
Books
Search Hadith

خصی ہونے اور دنیا سے علیحدگی اختیار کرنے سے ممانعت کا بیان

۔ (۶۸۳۹)۔ عَنْ سَعْدِ بْنِ اَبِیْ وَقَّاصٍ قَالَ: أَرَادَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُوْنٍ أَنْ یَّتَبَتَّلَ، فَنَہَاہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَلَوْ أَجَازَ ذَالِکَ لَاخْتَصَیْنَا۔ (مسند احمد: ۱۵۱۴)

۔ سیدنا سعد بن ابی وقاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن مظعون ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے تبتّل کا ارادہ کیا، لیکن نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو منع کر دیا، اگر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کو اجازت دے دیتے تو ہم خصی ہو جاتے۔
Haidth Number: 6839
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۸۳۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۰۷۴، ومسلم: ۱۴۰۲(انظر: ۱۵۱۴)

Wazahat

فوائد:… ’’تبتّل‘‘ سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالی کی عبادت میں مصروف ہونے کی وجہ سے عورتوں سے کنارہ کشی اختیار کی جائے اور نکاح کو چھوڑ دیا جائے۔