Blog
Books
Search Hadith

خصی ہونے اور دنیا سے علیحدگی اختیار کرنے سے ممانعت کا بیان

۔ (۶۸۴۰)۔ عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی عَنِ التَّبَتُّلِ۔ (مسند احمد: ۲۰۴۵۵)

۔ سیدنا سمرہ بن جندب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تبتّل سے منع فرمایا ہے۔
Haidth Number: 6840
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۶۸۴۰) صحیح لغیرہ، أخرجہ ابن ماجہ: ۱۸۴۹، والترمذی: ۱۰۸۲، والنسائی: ۶/ ۵۹(انظر: ۲۰۱۹۲)

Wazahat

فوائد:… جامع ترمذی اور سنن ابن ماجہ کی روایت کے مطابق یہ حدیث بیان کرنے کے بعد امام قتادہ نے یہ آیت تلاوت کی: {وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِکَ و َجَعَلْنَا لَھُمْ اَزْوَاجًا وَ ذُرِّیَّۃً } …’’اور ہم نے آپ سے پہلے رسول بھیجے اور ان کو بیویاں اور اولاد عطا کی۔‘‘ (سورۂ رعد: ۳۸) امام قتادہ کی مراد یہ ہے کہ رسول اللہ a کو سابقہ انبیاء کی اقتدار کرنے کا حکم دیا گیا، جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا: {فَبُہُدٰھُمُ اقْتَدِہْ} … ’’ان کی ہدایت کی پیروی کر۔‘‘ اور سابقہ انبیاء کی بیویاں اور اولادیں تھیں، اس لیے آپ a نے شادیاں کیں اور اللہ تعالی نے آپ a کو اولاد بھی عطا کی۔ گویا نکاح سنت ِ انبیاءhہے۔